دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہند ممبئی ریجن حیدرآباد زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی خبریں و تحریری مقابلہ کے اصول و ضوابط کی تفصیلات فراہم کیں نیز مطالعے کے فوائد بیان کرتے ہوئےماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔