دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر لاہور میں قائم  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’زبان کی حفاظت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا بھی ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)