دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 14 جنوری 2022ءکوہند اجمیر ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن شعبہ رابطہ کی اسلامی بہن نے مشورے میں شعبہ رابطہ کا دینی کام بڑھانے اور شعبہ رابطہ کے2022 ء کے اہداف دئیے نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوبات بھی دیئے ۔

٭دوسری جانب شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی طرف سے 21 جنوری 2022ءکو شعبہ رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نےہند بمبئی ریجن اور کولکتہ ریجن کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورے لئے۔

مشوروں میں شعبہ رابطہ کی ماہانہ کارکردگیوں پر تربیتی نکات کا تبادلہ ہوا اور کارکردگی میں بہتری لانے کا ذہن دیا گیا نیز اضافے پر حوصلہ افزائی کی گئی ۔ مزید 12 ماہ کی کارکردگی پر غور کرتے ہوئے 2022 ء کے اہداف بھی دئیے گئے۔