امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالہ کے مطالعہ کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”امام ابو حنیفہ کا حسنِ سلوک“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں ہنددہلی ریجن زون جموں کی کم و بیش 561 اسلامی بہنوں نے رسالہ” امام ابو حنیفہ کا حسنِ سلوک“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔