پچھلے مہینےام عطار رحمھااللہ کا سالانہ عرس گزرا ہے۔ جامعات المدینہ ہند کے اساتذۂ کرام اور طلبائے نے ام عطار رحمھااللہ کے ایصالِ ثواب کے روزے رکھے، قرآن پاک کی تلاوت کی اورکثیر تعداد میں دورد شریف کا ورد کیا۔

نگران شعبہ جامعۃ المدینہ ہند مولانا شارق عطاری مدنی کی جانب سے یہ کارکردگی امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی بارگاہ میں پیش کی گئی تو امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے خوشی کا اظہار فرمایا اور اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نوازا۔

پیغام عطار!

قیامت کے دن روزہ دار مزے میں ہوں گے

مکتبہ المدینہ کی کتاب ”آخرت کے حالات“ کے صفحہ نمبر 154 پر کچھ اس طرح لکھا ہے حضر ت مغیز رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں قیامت کے دن سورج لوگوں کے اوپر کچھ گز کے فاصلے پر ہوگا ، جہنم کے دروازے کھول دیئے جائیں گے لوگوں پر جہنم کی گرمی، بو، یعنی جلانے والی گرم ہوا اور جھونکے آرہے ہوں گے۔ لوگوں کے پسینے سے زمین مردار سے بھی بڑھ کر زیادہ بدبو دار ہوجائے گی۔ مگر روزِ دار عرشِ الہی کے سائے میں مزے سے ہوں گے ۔

جامعات المدینہ ہند کے اساتذہ و ناظمین اور طلبائے کرام کی خدمتوں میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ماشا اللہ! مولانا شار ق مدنی نگران مجلس جامعات المدینہ ہند نے اُم عطار کے ایصالِ ثواب کے لئے جامعات المدینہ ہند کے اساتذۂ کرام اور طلبائے کرام کی طرف سے پیش کئے گئے روزہ، تہجد، ختمِ قرآن اور درود پاک کے تحائف ایصالِ ثواب کی ترکیب ارشاد فرمائی۔ ماشا اللہ الکریم 2045 اساتذۂ کرام اور طلبائے کرام نے روزے ر کھے 1700 نے اساتذۂ کرام نے تہجد ادا کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ 2001 ختمِ قرآن کریم اور دو کروڑ سے زیادہ درود پاک کے ایصالِ ثواب کی ترکیب کی گئی۔ سبحان اللہ ۔ واہ کیا بات ہے مدینے کی۔

دعائے عطار

اللہ پاک آپ سب کو جزائے جزیل عطا فرمائے اور جن میرے مدنی بیٹوں نے میرے خواجہ و رضا کے ہند کے جن عاشقانِ رسول نے یہ ایصالِ ثواب کی ترکیبیں کی ، روزے رکھے، تلاوتیں کیں، اللہ پاک ان سب کو دونوں جہانوں کی بھلائیوں سے نوازے ۔ یا اللہ پاک ان سب کو ان کے ماں باپ کو بے حساب مغفرت سے مشرف فرما، انہیں جنت الفردوس میں اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پڑوسی بنا۔ اے اللہ پاک یہ سارے باعمل عاملِ دین اور مفتی اسلام اور دعوت اسلامی کے مخلص مبلغ بنیں۔ الہ العالمین ان سب سے ہمیشہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے راضی ہوجا۔ ایسا راضی ہوجا کہ کبھی بھی نارا ض نہ ہو۔ اے اللہ پاک ان سب کے اخلاق سنور جائیں کر دار سُدھر جائیں سب نیک پرہیز گار بن جائیں، متقی بن جائیں، حسنِ اخلاق کے پیکر بنیں، اعلیٰ کردار کے مالک بنیں، ماں باپ کے فرمانبردار بنیں یہ سارے کے سارے حاجی بنیں مدینے کے مسافر بنیں۔ اور یہ سار ی دعائیں مجھ گناہ گاروں کے سردار کے حق میں بھی قبول ہوں۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزیدارشاد فرمایا کہ: میرے پیارے پیارے مدنی بیٹوں دعوت اسلامی آپ کی اپنی دینی تحریک ہے اس کا خوب د ینی کام کرتے رہیے، 12 دینی کام کی دھوم دھام مچا دیجئے، نیک اعمال کا رسالہ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کرپُر کرنا ہے شعبہ اصلاح اعمال کو جمع کروانا ہے۔ ہر مہینے تین دن مدنی قافلے کے مسافر بھی بنیں اور درس کی ترکیب بھی کریں جن سے بن پڑے وہ گھر درس کی بھی سعادت حاصل کریں۔ اسی طرح علاقائی دورہ نیکی کی دعوت دی جاتی ہے، نیکی کی دعوت میں بھی حصہ لیں اور بڑھ چڑھ کر پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں کا چرچا کر یں۔ سارے مدنی بیٹے اپنے چہرے پر داڑھی سجائیں جن کی نہیں آئی وہ نیت کرلیں جن کی ہے وہ کم از کم ایک مٹھی تک پہنچائیں جن کی ایک مٹھی ہوگئی ہے وہ اسی پر جمے ر ہیں، کبھی بھی داڑھی چھوٹی کرنے کی یا مونڈنے کی ترکیب نہ بنے اور ساتھ میں اگر زلفیں رکھی ہے تو سبحان اللہ نہیں رکھی تو اس کی بھی نیت کریں اور ترکیب بنائیں کہ یہ بھی آقا کی سنت ہے زلف رکھنا یہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے ۔ گو داڑھی جیسی تاکید نہیں ہے داڑھی بڑھانا تو واجب ہے لیکن یہ بھی آقا کی سنت تو ہے نا سنت میں عظمت ہے زلفیں بھی رکھیں اور اگر عمامہ شریف پہنتے ہیں تو مرحبا اللہ استقامت دے نہیں تو پہنیں۔ خالی یہ نہیں کہ آپ مدرسہ میں یا جامعۃ المدینہ میں آئے پہن لیا پھر اتار دیا نہیں سارا دن پہنیں آقا کی یہ بھی سنت ہے عمامہ شریف کا تاج سر پر سجا رہے لباس میں بھی طرح طرح کی پٹیاں اور رنگین ذیزائن نہ ہو یہ سادی ہو۔

تیری سادگی پہ لاکھوں تیری عاجزی پہ لاکھوں-ہوسلامِ عاجزانہ مدنی مدینے والے

صلو اعلی الحبیب !صلی اللہ علیٰ محمد