دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  ہند اجمیر ریجن اندور زون کی اندور کابینہ چندن نگر ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ کی تقریباً سبھی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مشورے میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مشورے میں شریک ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ کارکردگی، شیڈول فارم وقت پر دینےاور ماہانہ کارکردگی دینے کا ذہن دیا نیز شعبہ تعلیم کے حوالے سے مدنی پھول بھی دئیے۔