22 ربیع الاوّل, 1441 ہجری

: : :
(PST)

دعوتِ اسلامی کی مجلس لنگر رضویہ کے تحت 2 اکتوبر2019ء کو اسلام آباد ریجن سیالکوٹ زون ڈسکہ کابینہ میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقہ مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں  میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ،حاجی عثمان طاہر عطاری،نگران کابینہ مجلس لنگر رضویہ ڈسکہ )


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں اجلاس ہوا  جس میں پاکستان بھر کے مجلس لنگرِرضویہ کے ریجن اور زون ذمّہ داران اور ملتان زون کے اراکینِ کابینہ نے شرکت کی ۔ نگرانِ مجلس لنگر رضویہ نے شرکا کی تربیت اور پاکستان بھر کے ذمّہ داران کو اپنے شعبے کو خود کفیل کرنےکے حوالے سے ترغیب دلائی اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کاذہن دیا۔ (رپورٹ:محمد عثمان عطاری، مجلس لنگر رضویہ)


دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسکہ کابینہ کوٹلی باوا ڈویژن میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔نگرانِ کابینہ ڈسکہ  اور نگرانِ مجلس لنگرِ رضویہ نے خوش نصیب کونکے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا ۔(رپورٹ:محمد عثمان عطاری، مجلس لنگر رضویہ)


دعوت ِاسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت ڈسکہ پنجاب میں اجلاس ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ للبنین کے مدرسین نے شرکت کی۔نگرانِ کابینہ نے شرکا کی تربیت کی اور دعوت ِاسلامی کے 12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے  کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد عثمان عطاری، مجلس لنگر رضویہ)


25 ستمبر 2019ء کو  مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت فیضانِ عطار مسجد ڈسکہ شہر میں مدرسین و ناظمین کا اجلاس ہوا جس میں ڈسکہ کابینہ کے مدرسین اور ناظمین نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ ڈسکہ نے شرکا کو 12 مدنی کام مضبوط کرنےاور ہفتہ وار مدنی مذکراے دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام کے ساتھ سرپرستوں کو بھی شرکت کروانے ذہن دیا۔(رپورٹ، محمد عثمان عطاری،مجلسِ لنگرِ رضویہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس لنگر رضویہ کے تحت منڈیکی میں کسان کونسلر کے گھر پر اجتماعی طور پرہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں 60سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ملفوظات سے آراستہ ہوئے ۔

اسی طرح مجلس لنگر رضویہ کے تحت ڈسکہ کے جامعۃالمدینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی ۔نگرانِ کابینہ نے طلبہ کی تربیت کی اور مساجد میں درس دینے اور مدرستہ المدینہ بالغان پڑھانے کی کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس لنگرِ رضویہ کےتحت 28 جولائی 2019ء کو گیلانی زون ڈیرہ اسماعیل خان کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں نگرانِ کابینہ سمیت دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرنِ زون نے ان کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے چرم قربانی کے متعلق اہداف طے کئے اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے متعلق نکات دیئے۔