شعبہ عطیات بستہ دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام 24،23،22 جنوری2021ء بروز جمعہ،ہفتہ،اتوار عالمی مدنی مرکز دار السنہ سے عاشقان رسول نے راہ خدا میں سفر کیا۔ اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی محمد ارشد ہارون عطاری مفتش مدنی بستہ نے شرکائے مدنی قافلہ کے درمیان

مصیبتوں و مشکلات پر صبر کرنے کے فضائل پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو گلی گلی،کوچہ کوچہ ،گھر گھر نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔

واضح رہے! شرکائے مدنی قافلہ نے مدنی مرکز کی طرف سے دیئے گئے جدول پر عمل کرتے ہوئے اولیاء کرام کے مزارت پر حاضری دی جہاں زائرین کے د رمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ عطیات بستہ کے تحت 23جنوری 2021 ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ فاروا ق آباد کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار ،زون ذمہ داران اور مفتش سمیت عطیات بستہ ذمہ دران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں حاجی عبدالرشید عطاری نگران جنوبی لاہور زون نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے خوف خدا،مصیبتوں پر صبر،قناعت اور دین اسلام کے لئے قربانی دینے کے متعلق شرکا کی تربیت کی اور دین اسلام کی خدمت کے لئے خوب کوشش کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری آٍڈیٹر عطیات بستہ>)


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی بستہ کے تحت 20 جنوری 2021 ء بروز  بدھ فاروق آباد کابینہ خانقاہ ڈوگراں میں مدنی بستے کا افتتاح ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی غلامی حاجی عبدالرشید عطاری نگرانِ جنوبی لاہور زون نے صدقے کے فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو دین اسلام کی ترقی میں کوشاں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اس عظیم دینی خدمات میں ہاتھوں ہاتھ عطیات جمع کر وا کر اس نیک کام میں حصہ لیا اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری شعبہ قافلہ فاروق آباد کابینہ)


دعوت اسلامی کی مجلس عطیات بستہ کے زیر اہتمام 18 جنوری 2021ء بروز  پیر فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اور زون ذمہ دران سمیت مفتشین نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر عبدالقیوم نیازی عطاری نگرانِ شعبہ عطیات بستہ نے شرکا کے درمیان نیکی و پرہیزگاری میں ترقی کے موضوع پر بیان کیا اور شعبہ کو مزید ترقی کی طرف لے کرجانے اور بھرپور کوشش کرنے کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیئے اس موقع پر نگرانِ شعبہ نے رکن شوریٰ سے ملے 26 فیصد ہدف کو پورا کرنے کا ذہن دیا اور آئندہ کے اہداف و مقاصد پر کلام کیا ۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش)


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ عطیات بستہ کے تحت  نگرانِ مجلس پاکستان ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نے جڑانوالہ زون شیخوپورہ میں قائم عطیات بستوں کا وزٹ کیا اور جہاں عطیات بستوں پر خدمات سر انجام دینے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نے عطیات بستوں پر شدید سردی اور دھند میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کو ہمت و حوصلہ اور دین اسلام کے لئے قربانی کا درس دیتے ہوئے انکی اس کاوش کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی دعاؤں نوازا۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری مفتش عطیات بستہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی بستہ لاہور ریجن کے ذمہ دار شکیل عطاری نے 14 جنوری 2021ء کو زون ذمہ دار اور مفتش اسلامی بھائی کے ہمراہ شیخوپورہ میں لگائے جانے  مدنی بستے کا وزٹ کیا۔ شکیل عطاری نے شدیدی سردی اور دھند میں عطیات بستوں پر کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کی ہمت کو سراہا اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں دین اسلام کے لئے قربانی دینے کا درس دیا۔ (رپورٹ: غلام جیلانی عطاری، مفتش عطیات بستہ)


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی بستہ کے ریجن ذمہ دار شکیل حسین عطار ی نے09جنوری2021ء بروز  ہفتہ ننکانہ واربرٹن میں قائم مدنی بستہ کا وزٹ کیا۔

جہاں آپ نے مدنی بستہ پر خدمت سر انجام دینے والے اسلا می بھائی اور مدنی بستہ ذمہ دران سے اہداف طے کئےاور ان اہداف کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کرنے کا ذہن دیاجبکہ رکن شوریٰ سے ہدف آمدن میں 26 فیصد اضافہ پر ریجن ذمہ دار نے مدنی بستہ ذمہ دران سے کلام کیا اور سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کی اپڈیٹس کے حوالے سے تربیت کی اور شعبے کے نظام پر مدنی پھول دیئے۔ اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کی صدقے کے فضائل پر ذہن سازی کی ۔ (رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش مجلس مدنی بستہ )


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی بستہ کے ریجن ذمہ دار شکیل حسین عطار ی نے31 دسمبر 2020ء بروز جمعرا ت گجومتہ لاہور میں قائم مدنی بستہ کا وزٹ کیا۔

جہاں آپ نے مدنی بستہ پر خدمت سر انجام دینے والے اسلا می بھائی اور مدنی بستہ ذمہ دران سے اہداف طے کئےاور ان اہداف کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کرنے کا ذہن دیاجبکہ سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کی اپڈیٹس کے حوالے سے تربیت کی اور شعبے کے نظام پر مدنی پھول دیئے۔ اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کی خدمت دین کے فضائل پر ذہن سازی کی ۔

واضح رہے ریجن ذمہ دار نے مدنی بستوں کی کمزوریوں پر تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی دئیے۔ (رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش مجلس مدنی بستہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 19 دسمبر 2020ء بروز ہفتہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اور زون ذمہ دران سمیت مفتشین نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نگرانِ مجلس مدنی بستہ نے شرکا کو روحانیت،اخلاص اور تقویٰ کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے شعبے کی اپڈیٹس کے حوالے سے تربیت کی جبکہ سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اس موقع پر نگرانِ مجلس نے 2021 کی شعبے کی پلاننگ دی ۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش مدنی بستہ لاہور جنوبی زون)


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی بستہ کے تحت 21 دسمبر 2020ء بروز پیر فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اور زون ذمہ دران سمیت مفتشین نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نگرانِ مجلس مدنی بستہ نے شرکا کو روحانیت اور اخلاص کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے انفرادی عبادت کرنے کا ذہن دیا جبکہ شعبے کی اپڈیٹس کے حوالے سے تربیت کی اور سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف امور پر کلام کیا ۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش مدنی بستہ لاہور جنوبی زون)


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی بستہ کے لاہور زون ذمہ دار سلمان عطاری نے10 دسمبر  2020ء بروز جمعرات شیخوپورہ فاروق آباد کا وزٹ کیا۔

جہاں آپ نے مدنی بستہ پر خدمت سر انجام دینے والے اسلا می بھائی کو صفائی اور مینجمنٹ کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے شعبے کی ترقی اور دعوت اسلامی کی کامیابی کے لئے بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا جس پر مدنی بستہ پر موجود اسلامی بھائی نے مزید مدنی بستے لگانے کی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش مجلس مدنی بستہ)


دعوت اسلامی کی مجلس   مدنی بستہ کے تحت 08دسمبر 2020ء بروز منگل فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن اور زون ذمہ دار مجلس مدنی بستہ سمیت مفتشین نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی عبدالرشید عطاری نگرانِ زون نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے حاضرین کو شعبے کی ترقی، نظام کی مضبوطی اور شعبے کو مزید بڑھانے جیسے کئی امور کے متعلق مفید نکات دیئے۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری آڈیٹر مدنی بستہ)