دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کےزیر اہتمام ہند دہلی ریجن جموں زون کے شہر پونچھ اور راجوری میں11مختلف مقامات پر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کےہمراہ گھر گھر جا کر علاقائی دورہ کیا جس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔