4 شعبان المعظم, 1441 ہجری

: : :
(PST)

آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے دكهیاری امت کی خیر خواہی کے عظیم جذبے کے تحت کرونا وائرس اور ہر طرح کی بیماری سے حفاظت کے لئے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام20 مارچ2020ء کو ہندممبئی ریجن کے حیدرآباد زون میں دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنےاور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اجتماعی دعااور ذکر و اذکار کا سلسلہ بھی ہوا۔