4 شعبان المعظم, 1441 ہجری

: : :
(PST)

دعوت اسلامی  کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہن کے تحت گزشتہ روز لاہور جنوبی زون زون کے اراکین کابینہ کا مشورہ ہوا جس میں نگران زون نے ذیل میں درج مختلف پوائنٹس پر گفتگو فرمائی۔

1-پچھلے مدنی مشورے میں طے ہوا تھا کہ اسلامی بہنوں کے اجتماعات کے ایڈریسز علاقہ وائز حاصل کیے جائیں ایک کابینہ کے 2 مقامات کے علاوہ ماشاءاللہ بقیہ تمام اراکین مجلس معاونت نے ایڈریس حاصل کر لیے ہیں۔

2- اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کا بستہ لگایا جائے گا جس میں رکن کابینہ مجلس معاونت تشریف فرما ہوں گے اور ان کے پاس اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماعات کے ایڈریس موجود ہوں گے۔

3- اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماعات کے ایڈریس نگران کابینہ سے لیکر ذیلی سطح تک کے اسلامی بھائیوں سے شئیر کردیے جائیں اس سے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں اضافہ ہوگا۔

5- ہر اسلامی بہن سے انفرادی ہدف لیا جائے کہ وہ ذاتی طور پر دعوت اسلامی کو کتنے مدنی عطیات دیں گی۔


15مارچ 2020ء بروز اتوار مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت مظفرآباد زون میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں  اراکین کابینہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نےاخلاقی و تنظیمی حوالے سے شرکا کی تربیت فرمائی اور اسلامی بہنوں کے مدنی کام میں معاونت کرنے کا ذہن دیا اور محارم اجتماع منعقد کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ (رپورٹ:محمد جہانزیب عطاری مدنی، مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 13مارچ2020ء بروز جمعۃالمبارک مدنی مرکز فیضان مدینہ سرگودھامیں سرگودھا زون کے اراکین مجلس کامدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں کے اجتماع میں بستہ لگانے،  ہفتے میں ایک دن شعبے کودینا، اجتماع کاجائزہ،محارم اسلامی بھائیوں اور محارم اجتماع کاڈیٹاجمع کرنا ، پوش ایریا میں اجتماع شروع کروانا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کے محارم کو مدنی ماحول میں لانے کے حوالے سےمشاورت کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنوں کے تحت  گزشتہ دنوں ہند کے شہر چنائی میں ممبئی ریجن ذمہ دار الطاف عطاری نے محارم اسلامی بھائی اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں معاونت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:سید صابر عطاری، ناگپور ہند دفتر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں  کے تحت گزشتہ دنوں ہند کے شہر چنائی میں چنائی زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں ممبئی ریجن ذمہ دار الطاف عطاری نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کو مدنی کاموں کے حوالے سے نکات دیئے۔ (رپورٹ:سید صابر عطاری، ناگپور ہند دفتر)


دعوتِ اسلامی ہند کے زیر اہتمام 17 فروری 2020 کو بمبئی  ریجن میں ہند مجلس معاونت برائے اسلامی بہنوں کا اجلاس بمبئی شہر میں ہوا اجلاس میں بمبئی ریجن کے نگران حاجی ذیشان عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور مجلس کو مزید فعّال کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی مزید اس اجلاس میں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنوں کے شعبہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور بمبئی ریجن کے ذمہ دار حاجی الطاف عطاری بھی اس اجلاس میں شریک رہے۔رپورٹ:سید صابر عطاری، مجلس معاونت برائے اسلامی بہنوں ناگپور دفتر

 


دعوتِ اسلامی ہند کے زیر اہتمام شہر بریلی شریف میں 19 فروری 2020 بروز بدھ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہند مجلس معاونت برائے اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مجلس ہند کے ذمہ دار حاجی محمد دین عطاری نے ذمہ داران اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور ہند مشاورت کے رکن حاجی شبیر نے بھی شرکت کی اور ریجن سطح کے ذمہ داران کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازا، مجلس کے مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور مزید اس کو فعال کرنے کی بھی ترغیب دلائی۔)رپورٹ:سید صابر عطاری، مجلس معاونت برائے اسلامی بہنوں ناگپور دفتر(


 


گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت دارالسنہ للبنات فیصل آباد کاوزٹ اورانتظامات کاجائزہ لیا گیا، فیضانِ نماز کورس میں آنے والی اسلامی بہنوں کےمحارم سے ملاقات ہوئی ، ناظم الامور سے مشورہ بھی  ہواجس میں دارالسنہ کو خود کفیل کرنے اورروزانہ فیضان سنت کا درس دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔( رپورٹر:معاون رکن شوری محمد جہانزیب عطاری مدنی)


گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت فاروق آباد ننکانہ کابینہ میں مشورہ ہوا، جس میں  رکن زون مجلس معاونت،نگران کابینہ ،رکن کابینہ مجلس معاونت،رکن کابینہ مجلس اثاثہ جات اور رکن کابینہ مالیات نے شرکت فرمائی، نگران کابینہ نے مدنی پھولوں سے نوازا اور رکن زون نے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں معاونت کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے زیراہتمام 5فروری  2020ء بروز بدھ رکنِ زون شجاع آباد کےذمہ دار اسلامی بھائی نے اطراف میلسی کابینہ میں رکن کابینہ مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ہمراہ چک 269 اجتماع کا جائزہ لیااور ساندہ کالونی میں نیا اجتماع شروع کروانے کی ترکیب بنی ۔ (رپورٹ:محمد جہانزیب عطاری مدنی، معاون رکن شوریٰ مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں)


2 فروری 2020ء کو ملتان میں پاکستان  مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے سال 2019ء کی کارکردگی جائزہ لیا اور آئندہ سال کے اہداف طے کئے۔ رکنِ شوریٰ نے مدرسۃ المدینہ بالغات، دارالسنہ للبنات کی کارکردگی، مکتبۃ المدینہ اور اسلامی بہنوں کےدیگر شعبے حوالے سے گفتگو فرمائی ۔ مشورے کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کوتحائف بھی دیئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت یکم فروری2020ء بروز ہفتہ ہند سطح کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں مجلس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس مشاورت کے رکن نے بذریعہ لِنک مشورہ لیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لیا، محارم اسلامی بھائیوں سے رابطہ کرکے ذہن سازی کرنے اور مجلس کے کام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ترغیب ارشاد فرمائی۔