22 ربیع الاوّل, 1441 ہجری

: : :
(PST)

دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت14 نومبر 2019 بروزجمعرات اورنگی کابینہ میں اجلاس منعقدکیاہوا جس میں ریجن سطح کی مجلس رابطہ نگران  اور نگران کراچی زون نے شرکت کی ، اجلاس میں مدنی کاموں کا ذہن دیا گیا ۔ ٹیلی تھون کی بھر پور ترغیب بھی دلائی گئی الحمدللہ ہاتھوں ہاتھ 2 ذمہ داران نے 26 یونٹ اور چندنے 12 یونٹ کی نیتیں پیش کیں ،ایک ذیلی نگران نے اپنی سونے کی انگوٹھی ٹیلی تھون کے لئے پیش کی جس پر انہیں نگران اسلامی بہن کی طرف سے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی مایہ نازتالیف فیضان نماز تحفہ میں دی گئی ۔

جبکہ دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت14 نومبر 2019 بروزجمعرات اورنگی کابینہ میں ریجن مجلس رابطہ نگران اور نگرانِ زون نے ایک خاتون شخصیت پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی تو انہوں نے ہاتھوں ہاتھ 2 یونٹ جمع کروائے جبکہ مزید17 یونٹس جمع کروانے کی نیت بھی کی ۔

17،16 نومبر2019 لاہور میں،لاہور ریجن کا رہائشی  اجلاس منعقد کیا جارہا ہے جس میں لاہور شمالی ، لاہور جنوبی ، گجرانوالہ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، پشاور ، ہزارہ اور گلگت بلتستان زون کی اسلامی بہنیں شرکت کریں گی ۔پاکستان نگران اسلامی بہن ، پاک سطح علاقائی دورہ ، پاک سطح مجلس رابطہ ، پاک سطح مکتبۃ المدینہ ، پاک سطح چندہ بکس ذمہ داران بالمشافہ، جبکہ عالمی اور پاکستان سطح کے شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنیں بذریعہ اسکائپ اپنے شیڈول کے مطابق تربیت کریں گی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن کی اسلامی بہنوں جشن ِولادت  کے پُر مَسرت موقع پر اپنےپیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں کروڑ 47لاکھ 71ہزار 621 درود ِ پاک کا تحفہ پیش کیا۔ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کا شعبہ ان اسلامی بہنوں کو ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  جامعات المدینہ للبنات کے تحت12 ربیع الاول بروز اتوار1441ھ کو فیصل آباد میں قائم اسلامی بہنوں کے دارالسنہ میں ”12دن کے رہائشی مدنی کام کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ للبنات کی طالبات نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  جامعات المدینہ للبنات کے تحت11ربیع الاول بروز ہفتہ1441ھ کو فیصل آباد ریجن کے تمام جامعات المدینہ للبنات میں محافل ِمیلادکا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن سمیت سرپرست اور شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔جامعۃالمدینہ للبنات کی طالبات کے درمیان ذہنی آزمائش کا مقابلہ ہوا جس کے اختتام پر نمایاں کارکردگی والی طالبات کو تحائف بھی دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت12 ربیع الاول 1441ھ بروز اتوا  ر کو گلشن اقبال کابینہ میں محفل ِمیلاد منعقد کی گئی۔ جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اورعلاقائی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”رسول اللہﷺ کی سیرت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور شرکاکو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے محفل ِمیلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 12 نومبر 2019 ء کو لاثانی ٹاؤن فیصل آباد میں ایک خاتون  شخصیت کے گھر محفل نعت کاانعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اورمحفل ِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔ محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت 12نومبر2019ء کو ذمہ داران اسلامی بہنوں نے گوجرانوالہ میں واقع Eden Home School And Chide Delve Opment کی پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ادارے میں محفل نعت بسلسلہ جشن ولادت ِ مصطفیٰ ﷺ منعقد کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے 16نومبر2019ء کو محفل ِ نعت منعقد کروانے کی نیت کی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت 12نومبر2019ء کو ذمہ داران اسلامی بہنوں نے گوجرانوالہ میں واقع یونیورسٹی آف لاہور کی پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ادارے میں محفل نعت بسلسلہ جشن ولادت ِ مصطفیٰ ﷺ منعقد کروانے کی ترغیب دلائی۔


     دعوتِ اسلامی کے تحت 12 نومبر 2019 ء کوانار کلی لاہور میں واقع کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں محفل ِ نعت کا ا نعقاد کیا گیا جس میں33 ڈاکٹرز، پروفیسرز اور طالبات نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفل ِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔ محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں PNT Society کراچی میں قائمGuardian Public School کی ایک ٹیچر کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش30اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفل ِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔ محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی مجلس جامعۃ المدینہ للبنات  کے تحت لیاقت آباد کابینہ میں اسلامی بہنوں کے لئے مدنی کام کورس کا سلسلہ جاری ہے۔ 11نومبر2019ء کو ریجن ذمہ دارمجلس شعبۂ تعلیم اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور اپنے شعبے سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے اس شعبے کے تحت ہونے والے مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔