دعوت اسلامی کے شعبہ تصنیف وتالیف”المدینۃ العلمیۃ“ کی ایک شاندار کاوش

شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

کااسلامی بہنوں کے پردہ کرنے سے متعلق شرعی احکام پر مشتمل کتاب کا ایک بہترین گلدستہ

پردے کے بارے میں سوال جواب

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭ دیدہ زیب ودِلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدیدکمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے اُن کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

یہ کتاب2009سے لیکر اب تک16 مختلف ایڈیشنز میں2لاکھ24ہزار500 سے زائد شائع ہوچکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے230روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس کتاب کیPDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔