10 ربیع ُالآخر , 1441 ہجری

: : :
(PST)

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت27اکتوبر2019ء کو  گڑھی شو مغلپورہ کابینہ غازی آباد میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ لاہور ریجن ذمہ دار مجلس مدنی انعامات نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی۔ علاوہ ازیں ذمہ داران کی جانب سے اجتماعِ پاک میں حاضر ہونے والے اسلامی بھائیوں کو 72 مدنی انعامات کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے ۔ ریجن ذمہ دار نے شرکا کو مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کا طریقہ اور اس پر باقاعدگی سے عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ محمد قاسم عطاری، ڈویژن کامونکی مجلس مدنی انعامات)