دعوت اسلامی کے شعبہ تصنیف وتالیفالمدینۃ العلمیۃ کی ایک شاندار کاوش

شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

کی تحریر کردہ عمرے کا مکمل طریقہ اور کئی ضروری مسائل پر مشتمل کتاب

رَفیقُ المُعتَمِرین

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدیدکمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭تمام قرآنی سورتوں وآیات کی سافٹ ویئرسے پیسٹنگ ٭آیات کے ترجمہ میں ترجمہ کنزالایمان ڈالنے کا اہتمام ٭فکرِآخرت پرمشتمل جگہ جگہ اِصلاحی نکات ٭فکرِآخرت سے بھرپورعلمائے اہلسنت کے اَشعار ٭ایک ہی موضوع کے تحت آنے والی کئی چیزوں کی ترتیب وار نمبرنگ کا اہتمام ٭عربی عبارات میں لفظی ترجمے کے بجائے مفہومی ترجمے کا اہتمام ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ پوری کتاب کے تفصیلی عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے شروع میں تفصیلی فہرست (Detailed Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے اُن کےمصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭اَغلاط کم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

یہ کتاب 2012سے لیکر اب تک18 مختلف ایڈیشنز میں2 لاکھ48 ہزار سے زائد شائع ہوچکی ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے65روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔