دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مزاراتِ اولیاء کے تحت پنجاب پاکستان کےضِلع منڈی بہاؤالدین کے شہر ملکوال میں شیخ المشائخ پیر سید حاجی شیخ احمد ولی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر مدرسۃ المدینہ کے مدنی منّوں نے مزار شریف پر قراٰ ن خوانی اور دعا وفاتحہ خوانی کی سعادت حاصل کی جبکہ مزار شریف سے متصل مسجد میں سنّتوں کی تربیت کے مدنی قافلے کے مسافر عاشقانِ رسول نے مزار شریف پر آنے والے زائرین کو مدنی حلقوں کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا مدنی پیغام پہنچایا نیز ان عاشقانِ رسول نے چوک درس اور مدنی دورے کے ذریعے بھی نیکی کی دعوت عام کی ۔