دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہند ممبئی ریجن پونے زون  میں ڈویژن سطح پر اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں چار ڈویژن کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن کابینہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اصلاحِ اعمال اجتماعا ت منعقد کرنے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔