2 صفر المظفر, 1442 ہجری

: : :
(PST)

اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام15 ستمبر 2020ء سے ہند ممبئی ریجن کے پونا زون میں 12 دن پر مشتمل ”اپنی نماز درست کیجئے کورس“کا آن لائن آغاز ہوا جس میں 12 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فقہ جس میں نماز کے اہم شرعی مسائل، نماز کے اوقات کا بیان ، نماز کاعملی طریقہ، قضا ء نما ز وں کا طریقہ، مسا فر کی نماز کے احکام، اس کے علاوہ دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام کے نماز کے مسا ئل پرمشتمل مختلف معلوماتی ویڈیو کلپس وغیرہ سے سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔