دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  ہند دہلی ریجن نارتھ اور ساؤتھ کشمیر زون میں 5 دن پر مشتمل ”طہارت کورس“ کا انعقاد ہوا جن میں تقریباً 71 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو وضو کے متعلق ضروری مسائل سکھائے گئے نیز اس کے علاوہ غسل کے ضروری مسائل، تیمم کا طریقہ، پاکی ناپاکی کے احکام، مستعمل پانی، نجاستوں کا بیان اور کپڑے پاک کرنے کا طریقہ بھی بتایا گیا۔