دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 12 اپریل2021ء کو ہند دہلی ریجن نیپال زون میں 8 دن پر مشتمل کورس بنام ”رمضان کیسے گزاریں؟“ کا اختتام ہوا جس میں مقا می اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ، تراویح و اعتکاف کے ضروری مسائل نیز استقبال ِماہِ رمضان، فیضان لیلۃ القدر کیسے پائیں؟ وغیرہ جیسے اہم مسائل سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔