اسلامی بہنوں کے شعبہ   تجہیز و تکفین کے تحت گزشتہ دنوں ہند ممبئی ریجن ،ممبئی زون ، ملاڈو عطاری کابینہ اور حیدرآباد زون کے نامپلی کابينہ میں تربيتی اجتماع منعقد ہوا جس میں 102 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کا طریقہ سکھایا اور غسل دینے کےفضائل بتائے، اسراف سے بچنے اورمستعمل پانی کےبارےمیں مدنی پھول بھی فراہم کئے نیز اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیک نیتوں کااظہار کیا،اور 12 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی بھی نیت پیش کی۔