دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہند دہلی ریجن مرادآباد زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بھوجپور، کانٹھ، ٹھاکردوارا، مرادآباد کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شعبے کے نکات سمجھانے کی کوشش کی ساتھ میں آن لائن رسالہ کارکردگی پُر کرنے کا طریقہ کار سمجھایا نیز شعبےمیں مضبوطی لانے کے ساتھ ساتھ تقرری کا ہدف دیا۔