دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہند ممبئی ریجن میں اراکین ریجن ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ممبئی ریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات،شعبہ شب و روز و شعبہ رابطہ کی رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبہ جات کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئےگئے۔