12 ربیع ُالآخر , 1441 ہجری

: : :
(PST)

دعوت اسلامی کے تحت دارالسنہ للبنات میں 26 نومبر2019ء سے ہندکے  شہر ممبئی میں 12 دن کا رہائشی "اسلامی زندگی کورس" جاری ہےجس میں کم و بیش 29 اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت پا رہی ہیں۔

معلمات اسلامی بہنیں کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مختلف فقہی مسائل سکھانے کے ساتھ ساتھ عملی زندگی اسلام کے اصولو ں کے مطابق گزارنے کے حوالے سے تربیت کر رہی ہیں۔

یاد رہے! 8دسمبر 2019ء سے ہند کے شہرممبئی میں قائم دارالسنہ للبنات میں اسلامی بہنوں کے لئے"فیضان قراٰن کورس" اور مدرستہ المدینہ بالغات کی مدرسات کی اسلامی بہنوں کے لئے " معلمہ مدنی قاعدہ کورس" کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔فیضان قراٰن کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ ساتھ فقہ،نماز، فیضا ِن سورہ ٔنور(تفسیر)، تجوید،قرات اورمنتخب سورتیں یاد کروائی جائیں گی اس کے علاوہ پردے کے بارے میں سوال جواب ہوں گے۔