دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ہند اجمیر ریجن اجمیر زون مکرانا کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں کابینہ تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور تمام شعبوں پر اسلامی بہنوں کی تقرری کی ترغیب دلائی نیز جن علاقوں میں دینی کام نہیں ہیں وہاں دینی کام کے آغاز کا ذہن دیا۔مزید یہ کہ ذیلی سطح تک مدنی مشوروں کے نظام کو مضبوط بنانےاور شعبہ فنانس میں (E-raseed) کے نظام کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔