ڈیفنس ویو میں قائم ایک پرائیویٹ یونیورسٹی کے چانسلر حنید لاکھانی نے دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے مدرسۃالمدینہ آن لائن فیضانِ اقصیٰ بابُ المدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری و رکنِ مجلس نے مدرسۃالمدینہ آن لائن کے حوالے سے حنید لاکھانی کوتفصیلی بریفنگ دی۔اس کے ساتھ ہی آن لائن ایجوکیشن سسٹم پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔ واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ آن لائن کی کئی شاخیں قائم ہیں جن کے ذریعے دنیا بھر کے کئی ممالک کے عاشقانِ رسول قراٰنِ پاک درست مخارج کے ساتھ سیکھنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں ۔