22جنوری2021ء  بروز  جمعۃ المبارک محمد شاہنواز عطاری نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے لاہور شمالی زون میاں میر کابینہ ڈویژن جوڑ پل میں تحفظ اوراق مقدسہ کے نئے کارخانے کا وزٹ کیا ۔

نگران مجلس شاہنواز عطاری نے کارخانے کے وزٹ کے دوران کارخانے میں تیار کئے جانے والے تحفظ اوراق مقدسہ کے نئے باکسز اور ڈرم سمیت ا سٹور کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا نیز تحفظ اوراق مقدسہ کے کار خانے میں خدمت سر انجام دینے والے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے عاشقان رسول کے ساتھ دعوت اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد وارث عطاری )