4 شعبان المعظم, 1441 ہجری

: : :
(PST)

مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خدا و عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت، امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 24 مارچ 2020ء کو ہند کے شہراحمد آباد کانپور میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنے، مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔