مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے،اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے، خوف خدا وعشق مصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت دل میں بسا نے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کے فر مان پر عمل کر تے ہو ئے گزشتہ ہفتے ہند دہلی ریجن جموں زون کی تقریباً تمام کابینہ میں28 مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش681 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔