ملک وبیرونِ ملک سنّتوں کی خدمت کے مقدّس جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کے اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی وقتاً فوقتاً سفر کرتے رہتے ہیں، ان دنوں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری زم زم نگر حیدر آباد کے مدنی دورے پر ہیں جہاں دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف مدنی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔رکن شوری ٰ نے اپنے جدول کے دوران ڈویژن فیضانِ غوث الاعظم کے علاقے صدر میں ایک تاجر اسلامی بھائی کے گھر پر مدنی حلقے میں سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ پچھلے دنوں زم زم نگرحیدرآباد میں وصال فرماجانے والے معروف پیر صاحب پیر سید عابد علی شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے آستانہ پر جاکر ان کے بھائی سید شاہد علی شاہ قادری جیلانی سے ملاقات کی، مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی اور پیر صاحب کے لئے بلندیِ درجات کی دعا کی۔علاوہ ازیں رکن شوریٰ نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری اور نگرانِ امجدی زون کے ہمراہ زم زم نگر حیدرآباد میں قائم مدرستہ المدینہ آن لائن کا دورہ بھی فرمایا ۔