دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہند دہلی ریجن و ممبئی ریجن کی شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا  جس میں ممبئی ریجن کی سینٹرل، مالیگاؤں، چنّائی، رائے پور اور پونے زون جبکہ دہلی ریجن کی کشمیر، مرادآباد، جموں اور آگرا زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس بین الاقوامی امور کی رکن شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے متعلق نکات فراہم کئے۔ ذیلی سطح تک کی تمام شعبہ جات ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کرنے کی ترغیب دلائی تاکہ شب و روز کے متعلق ہر سطح کو آگاہی حاصل ہو۔