دعوت اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ ہند کے زیر اہتمام 28 جنوری 2021ء سے جامعۃ المدینہ فیضان عطار ناگپور مہاراشٹر میں دورۃ الحدیث شریف کے طلبۂ کرام کا سنتوں بھرا اجتماع جاری  ہے۔

دوران اجتماع شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بذریعہ ویڈیو لنک سنتوں بھرے بیانات کئے اور مختلف امور کے حوالے سے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنی تعلیم کو مزید مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔