13 شوال المکرم, 1441 ہجری

: : :
(PST)

اسلامی بہنوں کی مجلس کورسزکے تحت 20 مئی2020ء کو   ہند دہلی ریجن میں دومقامات پر 3 دن پر مشتمل کورس " ماہِ رمضان بخشش کا سامان" کا اختتام ہواجن میں کم و بیش63 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو لیلۃ القدر کسے کہتے ہیں؟علاماتِ شب لیلۃ القدر، لیلۃ القدر کی دعا، تسبیح نماز کی ادائیگی، آخری عشرہ کا اعتکاف، الوداع ماہ رمضان، صدقہ فطر کی مقدار، قراٰن کی رو سے عید کے دن خوشی کا اظہار کرنا کیسا؟، لیلۃ الجائزہ (انعام کی رات کیا؟) عید کے دن کا انمول وظیفہ، شش روزں کی فضیلت وغیرہ سیکھنے کا موقع ملا۔کورس کے آخر میں شرکائےکورس نے بہت اچھے تاثرات دئیے اور اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔