شعبہ خدام المساجد و المدارس کے زیر اہتمام 21 فروری 2021ء کو داد چوک موضع تھندکلاں نشیب لیہ کے اطراف میں مسجد و مدرسہ فیضان عشق رسول کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

مسجد و مدرسے کاسنگ بنیاد مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے رکھا جبکہ اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں مسجد کی تعمیرات میں تعاون کرنےاور دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔