دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کےتحت حیدرآباد کے گورنمنٹ گزالی کالج میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ ذمّہ دار مجلس نے کالج کے پرنسپل شیر خان سے ملاقات کی،دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کےتحت حیدرآباد کےٹیچرز ٹریننگ کالج میں مدنی حلقہ ہواجس میں لیکچرارز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دلائی علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ان کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔