24 جمادی الاولٰی, 1441 ہجری

: : :
(PST)

مجلس تاجران برائے گوشت کے ذمّہ داران  کاقافلے میں سفر

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے ذمّہ داران نے 3جنوری 2020ء کو ملتان شریف کا بازار انو کاچھجا کی جامع مسجد رضوان عمر فاروق میں قافلے میں سفر کیا۔ دورانِ قافلہ مدنی حلقہ ہوا جس میں شرکاکو مدنی قافلے کی ذمّہ داری تقسیم کی گئی۔واضح رہے کہ اس قافلے کے دوران ریجن اور زون ذمّہ داران کا مدنی مشورہ بھی ہوا۔(رپورٹ: مظفر عطاری، نگران مجلس رابطہ برائے تاجران)


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت ریجن ذمّہ دار، زون ذمّہ دار اور قصاب اسلامی بھائیوں نے سلاٹر ہاؤس گوجرانوالہ کے قریب جامع مسجد فیض الرسول کے قافلے میں سفرکیا ۔ دورانِ قافلہ مدنی درس ،علاقائی دورہ اور مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ: محمد مظفر عطاری، مجلس تاجران برائےگوشت)


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 20دسمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس تاجران برائے گوشت،ریجن ذمّہ دار، زون ذمّہ داران اور اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے  دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد مظفر عطاری، مجلس تاجران برائےگوشت)


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 10دسمبر 2019ء کوبلھے شاہ ڈویژن بقر منڈی میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مختلف  ذمّہ داران اور گوشت فروخت کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ قصور نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (محمد صغیر عطاری، رکنِ کابینہ مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان)


  دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 5نومبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن تاکابینہ ذمہ داران اور گوشت کے کام سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے” اخلاقیات “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت فرمائی نیزشرکا کو اخلاقیات سیکھنے، بہتر اخلاق اپنانے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد اویس عطاری، کارکردگی ذمہ دار، مجلس تاجران برائےگوشت)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت  5نومبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن تاکابینہ ذمہ داران اور گوشت کے کام سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے”حلال و حرام روزی“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت فرمائی نیزشرکا کو حلال کمانے،حرام سے بچنے،نمازوں کی پابندی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد اویس عطاری، کارکردگی ذمہ دار، مجلس تاجران برائےگوشت)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں گوشت کے کام سے وابستہ اسلامی بھائیوں کے لئے سنّتوں بھرا اجتماع جاری ہے۔گوشت کے کام سے تعلق رکھنے والے  مختلف شہروں کے اسلامی بھائی بذریعہ ٹرین عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ دورانِ سفر ٹرین میں مدنی درس کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی  کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 2نومبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دو دن کا سنتوں بھرا اجتماع شروع ہورہا ہے جس میں شرکت کرنے کے لئے شاہ پور سلاٹر ہاوس، ٹولنٹن چکن مارکیٹ ضلع شیخوپورہ فاروق آباد، ضلع قصور سلاٹر ہاوس، گوجرانوالہ، رائیونڈ اور کاہنہ نو لاہور سے مٹن، بیف، چکن اورمویشی منڈی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے41 اسلامی بھائی بذریعہ ٹرین عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ (رپورٹ: محمد مظفر عطاری، مجلس تاجران برائےگوشت)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت27اکتوبر2019ءکورنگی 6نمبر کراچی میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات سمیت گوشت کے کام سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔نگران کابینہ نے”حسد کی مذمت “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت4،5نومبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والےدو دن کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بھرپور ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،شہزاد احمد عطاری،ریجن ذمہ دار مجلس تاجران برائے گوشت کراچی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت27اکتوبر2019ء کو ذمہ داران نے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ بلدیہ کابینہ کی مختلف گوشت مارکیٹ کا مدنی دورہ کیا اور گوشت کے کام سے وابستہ اسلامی بھائیوں نیکی کی دعوت پیش کی نیز مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت4،5نومبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والےدو دن کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بھرپور ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،شہزاد احمد عطاری،ریجن ذمہ دار مجلس تاجران برائے گوشت کراچی) 


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 25اکتوبر2019ء کو لانڈھی کابینہ کراچی میں عرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں اجتماعِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں مویشی منڈی ،سلاٹر ہاؤس اورگوشت کا کام کرنے والے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کو مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت4،5نومبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والےدو دن کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بھرپور ترغیب دلائی۔(رپورٹ،شہزاد احمد عطاری،ریجن ذمہ دار مجلس تاجران برائے گوشت کراچی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 21اکتوبر2019ء کو  ذمہ داران نے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ سلاٹرہاؤس (مَذبح خانہ)، چمڑا منڈی، بیف، چکن اور سری پائے کا کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز 4 اور 5 نومبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے دو دن کے سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ،محمد افضل عطاری،مجلس تاجران برائے گوشت )