22 ربیع الاوّل, 1441 ہجری

: : :
(PST)

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے شوبز کے ریجن نگران نے نگرانِ زون کے ہمراہ  ایک تقریب میں ہنی خان ،سلیم آفریدی ،زاہد شاہ ،عمران راؤ اور سنی خان کے علاوہ دیگر شوبز سے وابستہ افراد سے ملاقات کی۔ذمّہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئےماہ ربیع الاوّل1441ھ میں اپنے اپنے گھروں پر مدنی حلقے لگانے کے حوالے ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی  کی مجلس رابطہ برائے شوبز کے تحت 4ستمبر2019ء کو ذمّہ دارن نےنگرانِ مجلس رابطہ برائے شوبز کے ہمراہ ڈیفینس کراچی میں مختلف فنکار اور آرٹس سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دی نیز فیضان نماز کورس کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ،محمد عمران عطاری،مجلس رابطہ برائے شوبز کراچی)