24 جمادی الاولٰی, 1441 ہجری

: : :
(PST)

دعوتِ اسلامی کی مجلس اصلاح برائے قیدیان کے تحت یکم جنوری 2020 ء بروز بدھ کو D.I.G آفس سرگودھا میں مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں D.I.Gآفس اسٹاف ,سپرنٹنڈنٹ ,A.S.Pکلریکل اسٹاف اور دیگر ڈیپاٹمنٹ کے اسٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے قراٰن سے محبت کے متعلق سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو قراٰن سے تعلق مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ جبکہD.I.G آفس میں پڑھنے اسلامی بھائیوں کا ٹیسٹ لیا گیا اورمعلم اسلامی بھائی کا جدول بھی چیک کیا گیا ۔(صغیر رضا عطاری، پاک دفتر ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اصلاح برائے قیدیان کے تحت21دسمبر2019بروز ہفتہ کنگ روڈ ضلع کمپلیکس روڈ منڈی بہاؤالدین میں ضمانت پر رہا ہونے والے قیدیوں کے درمیان مدنی حلقے کا اہتمام ہوا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے معلم اسلامی بھائی اور ریجن ذمہ دار نے شرکائے مدنی حلقہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں معاشرے کا ایک اچھا فرد بننے ، ہر قسم کےجرائم سے اجتناب کرنےاور والدین کے حقوق سے متعلق بیان کیا۔(رپورٹ: صغیر رضا عطاری،پاک دفتر ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس اصلاح برائے قیدیان کے تحت 20دسمبر2019ء کو ڈیرہ اللہ یار، نواب شاہ زون اورکراچی ساؤتھ زون ذمہ دار ان نے جیل معلم کے ہمراہ رہا شدہ قیدیوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ رہا شدہ قیدیوں سے ملاقات کا مقصد ان کو دعوت اسلامی کے ماحول سے وابستہ کرنا اور ان کو قافلوں میں سفر کروانا تاکہ یہ لوگ دینِ متین کی خدمت کریں اور دعوت اسلامی کا مدنی کام کر سکیں۔(رپورٹ، صغیر رضا عطاری،پاک دفتر ذمہ دار )


دعوتِ اسلامی کی مجلس اصلاح برائے قیدیان کے تحت 17 دسمبر 2019 ء بروز منگل کو ۔ داتا صاحب کابینہ مزنگ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس اور ریجن ذمہ داران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر نگران مجلس نے مدنی عطیات ،قافلہ ،مطالعہ کارکردگی ،مدنی مذاکرہ ،جیلوں میں مدنی کام بڑھانےاور دورِجدید میں جیل عملہ و افسران کو سوشل میڈیا کے ذریعے دعوت اسلامی سے منسلک کر نے کے لئےاپنے آپ کو دعوت ِاسلامی کی سوشل ایکٹیوٹی سے بھی وابستہ و آگاہ رہنے کا ذہن دیا۔ (صغیر رضا عطاری،پاک دفتر ذمہ دار )


دعوتِ اسلامی کی مجلس اصلاح برائے قیدیان کے تحت گزشتہ دنوں بَن خُرمہ سینٹرل جیل میرپور کشمیر میں جیل اسٹاف اور افسران میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں نگران زون کشمیر نے ”پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اپنی امت سے محبت اور سرکارِغوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت“ سے متعلق بیان فرمایا۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار اصلاح قیدیان نے بھی شرکت کی اورسپریٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ سے ملاقاتیں کیں۔ دونوں شخصیت نے دعوتِ اسلامی کے حوالے سے اچھے تاثرات دیئے۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول اچھی صحبت فراہم کرتا ہے، اس مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر لاکھوں لوگ گُناہوں بھری زِندگی سے تائب ہوکر نیکیوں بھری زِندگی گُزار رہے ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ تبلیغِ دین کے مُقدَّس جذبے کے تحت مُسلمان قیدیوں کی سُنَّتوں بھری تَربِیَت کے لیے دُنیا کے کئی جیل خانوں میں دعوتِ اسلامی کی مجلس ”اِصلاح برائے قیدیان“ کے ذَریعے مَدَنی کام کی ترکیب ہے۔ پاکستان کی مُتعدَّد جیلوں میں تعلیمِِ قُراٰن کے لئے مدرسے قائم ہوچکے ہیں ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ تمام جیلوں میں یہ مَدارس قائم کئے جائیں گے۔کئی جیلوں میں روزانہ شیخِ طریقت، امیر اَہل سُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےرسائل سے درس دیا جاتاہے نیز کئی جیلوں میں ماہانہ و ہفتہ وار اِجتماعِ ذِکْرو نعت کابھی سلسلہ ہے۔ دُکھیارے قیدیوں کو دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے دئیےہوئے تعویذات فِیْ سَبِیْلِ اللہ پہنچائے جاتےہیں۔ رہائی پانے والوں کی تَربِیَت کے لیے مختلف کورسز کا اِہْتمام کیا جاتا ہے۔ مثلاً 41دن کا مَدَنی اِنعامات وقافلہ کورس، 63دن کا تربیتی کورس،12روزہ مدنی کورس، اِمامت کورس اورمُدرس کورس وغیرہ کابھی سلسلہ ہے۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی مجلس اصلاح برائے قیدیان کے تحت پچھلے دنوں میرپور کشمیر میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں رہاشدہ قیدیوں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ کشمیر زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اخلاقی تربیت، لڑائیوں جھگڑوں پر معافی تلافی، گھر میں مدنی ماحول بنانے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، قافلوں میں سفراورقراٰنِ پاک پڑھنےکے متعلق ذہن سازی کی اور نکات دئیے۔ (رپورٹ،محمد عماد عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں کشمیر زون)