4 شعبان المعظم, 1441 ہجری

: : :
(PST)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے نگران مجلس پاکستان نے پلاک کشمیر میں قائم مدرسۃ المدینہ میں حاضری دی اور طلبہ ٔکرام میں اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں  نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن بھی دیا۔ نیز اسپیشل اسلامی بھائیوں کے درمیان بھی مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں نگران مجلس نے شرکاء کو دینی تعلیمات حاصل کرنے اور دین اسلام کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے نگران مجلس نے کشمیر کے علاقے ٹنگی گلا میں ایک درزی کی دکان پر اسپیشل افراد کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور ان میں بیان کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دی اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن بھی دیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے15مارچ2020ء بروز اتوار  نگران مجلس پاکستان محمد حنیف عطاری نے پیلاک کشمیر میں قائم نا بینا افراد کے مدرستہ المدینہ کا دورہ کیا اور طلبہ میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسپیشل طلبائے کرام کی تربیت فرمائی جبکہ اسپیشل ڈیف کے اجتماع میں بیان بھی کیا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت  اسپیشل ایجوکیشن اسکول رحیم یار خان ملتان ریجن میں نگران مجلس پاکستان محمد حنیف عطاری نے اسٹوڈنٹس کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ رحیم یار خان کے فوکل پرسن محمد اسماعیل سعیدی اور دیگر اسٹاف بھی موجود تھے۔ نگران مجلس نے اپنے بیان میں اسٹوڈنٹس کو نمازوں کی پابندی، دعوت اسلامی کے تحت ہونیوالے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی افادیت اور معاملات سے متعلق تربیتی فرمائی۔ اسٹوڈنٹس و ا سٹاف نے دعوت اسلامی کے اس شعبہ میں مدنی کاموں کو سراہا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس اسپیشل افراد)


دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسپیشل افراد کے ذمّہ داران، اسپیشل ایجوکیشن کے ٹیچرز اور پرائیویٹN.G.Oسے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نےشرکا کو اشاروں کی زبان اپڈیٹ کرنے اور اسپیشل بچوں کے لئے انسٹیٹیوٹ کے حوالے سے کلام کیا۔اس مشورے میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، مجلس اسپیشل افراد)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اسپیشل اسلامی بھائیوں(گونگے،بہرے)کا تین دن کا (6،7،8 دسمبر)اجتماع جاری ہے۔اس اجتماع میں پاکستان بھر سے اسپیشل اسلامی بھائی شرکت کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ اجتماع میں امیرِاہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےعلم و حکمت سے مزین مدنی مذاکرے،اراکین مجلس شوریٰ کے بیانات اور مدنی حلقوں کے ذریعے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت اور سنتوں کی خدمت کے مقدس جذبے کے تحت علم دین کو دنیا بھر میں عام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان امور کو بحسن وخوبی سرانجام دینے کے لئے متعدد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ان ہی مجالس میں سے ایک ’’مجلس اسپیشل افراد (گونگے، بہرے، نابینا)“ بھی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں گونگے، بہرے اور نابینااسلامی بھائیوں کو اسپیشل اسلامی بھائی کہا جاتا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول ﷺ کے فضل وکرم اور شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نگاہِ فیضِ اثر سے یہ مجلس ان اسپیشل اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور انہیں معاشرے کا باکردار فرد بنانے میں مصروف عمل ہے۔

اسی سلسلے میں6،7،اور 8دسمبر 2019ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس اسپیشل افراد کے تحت سنّتوں بھرا اجتماع ہونے جارہاہے جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے اسپیشل اسلامی بھائی شرکت کریں گے۔اگر آپ کے قرب و جوار میں بھی اسپیشل افراد بستے ہیں تو انہیں بھی اس اجتماعِ پاک میں شرکت کی دعوت دیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت  پچھلے دنوں کورنگی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل افراد سمیت شاہ فیصل کابینہ، لانڈھی کابینہ اور کورنگی کابینہ کے ذمّہ دارن اور عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری قافلہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی۔ واضح رہے کہ سنّتوں بھرے بیان کی اشاروں کے زبان میں ترجمانی بھی کی جاتی رہی۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری،رکنِ زون مجلس اسپیشل افراد،کراچی)


26 ستمبر2019ء کو مجلس اسپیشل افراد کے تحت  نیوکراچی کابینہ میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل افراد(کونگے، بہرے،نابینا) سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔اجتماعِ پاک میں سنّتوں بھرا بیان ہوا جس کی اشاروں کے زبان میں ترجمانی بھی کی جاتی رہی۔واضح رہے کہ اس اجتماعِ پاک میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری،مجلس اسپیشل افراد،کراچی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت  25ستمبر2019ء بروز بدھ کو اسپیشل افراد کے ادارے میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ادارے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔رکنِ مجلس اسپیشل افراد نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ واضح رہے کہ سنّتوں بھرے بیان کی اشاروں کے زبان میں ترجمانی بھی کی جاتی رہی۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری،مجلس اسپیشل افراد،کراچی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت 25 ستمبر2019ء کو کراچی ریجن کے گلشن اقبال کابینہ میں اسپیشل افراد(گونگے،بہرے ،نابینا) کا مدرستہ ا لمدینہ بالغان لگا جس میں اسپیشل افراد کے رکنِ مجلس نے شرکا کو قراٰنِ پاک کی تعلیم سے آگاہ کیا اور ان کی تربیت کی ۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری،مجلس اسپیشل افراد،کراچی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت 17 ستمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان بھر سے اسپیشل افراد کے ذمّہ داران نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری لانے  کے متعلق نکات دئیے۔علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نےہر ہر کابینہ میں اسپیشل افراد کے لئے ہفتہ وار اجتماع میں اشاروں کی زبان مین ترجمانی کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری ،مجلس اسپیشل افراد)