24 جمادی الاولٰی, 1441 ہجری

: : :
(PST)

ملتان ریجن میں مدنی مشورہ

مجلس اثاثہ جات ملتان ریجن کے تمام زون ذمّہ داران کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت 15جنوری 2020ء کو ملتان ریجن میں تربیتی نششت کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس اثاثہ جات ملتان ریجن کے تمام زون ذمّہ داران سمیت آفس ذمّہ داران نے شرکت کی۔مجلس تعمیرات کے ریجن ذمّہ دار عاصم عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت اور شرکا کو پیمائش کرنے کا طریقہ بتایا۔(رپورٹ: محمد مزمل عطاری، مکتب ذمّہ دار مجلس اثاثہ جات)

مجلس اثاثہ جات پاکستان کے ریجن اور زون ذمّہ داران کا مدنی مشورہ

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مجلس اثاثہ جات پاکستان کے نگرانِ مجلس سمیت تمام ریجن اورزون ذمّہ دار ان نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی مولانا عبدالحبیب عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور اسلامی بھائیوں سے ڈیلنگ کرنے کے حوالے سے اہم نکات فراہم کئے۔

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ

مجلس اثاثہ جات پاکستان کے تمام ریجن ذمّہ داران کی شرکت

تفصیل:

7جنوری2020ء کوعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مجلس اثاثہ جات کے ہیڈ آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس اثاثہ جات پاکستان کے تمام ریجن ذمّہ داران نے شرکت کی۔نگرانِ پاکستان مجلس اثاثہ جات نے شرکا کی تربیت کی اور مختلف موضوعات پر کلام کیا۔(رپورٹ:محمد مزمل عطاری،آفس ذمّہ دار مجلس اثاثہ جات)


اثاثہ جات کے آفس میں مدنی مشورہ، کراچی ریجن کے ذمّہ داران کی شرکت

تفصیل:

دعوتِ اسلامی کی مجلس اثاثہ جات پاکستان کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔نگران مجلس اثاثہ جات نے کراچی ریجن میں آنے والے مسائل کے حل بیان کئے اور مختلف امور پر بات چیت کی۔ ( رپورٹ:محمدمزمل عطاری، مکتب ذمّہ دار مجلس اثاثہ جات)


دعوت اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اثاثہ جات کے ہیڈ آفس میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں آفس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان مجلس اثاثہ جات نے شرکت کی اور مختلف امور کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے نگرانِ مجلس نے  کشمیر زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جامعۃ المدینہ کے پلاٹ کی خریداری کے حوالے سے رہنمائی کی۔برنالہ میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا اور شرعی رہنمائی کے حوالے سے مشاورت کی۔ کوٹ جامی میں مسجد ومدرسے کے پلاٹ کا وزٹ کیا اور واقفین سے ملاقات کی۔(رپورٹ:شفیع الرحمٰن عطاری،مجلس اثا ثہ جات )


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے  نگران نے کشمیر اور اسلام آباد میں اثاثہ جات کا وزٹ کیا اور اثاثوں میں آنے والے مسائل کو حل کرتے ہوئے رہنمائی کی۔ نگرانِ مجلس نے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ بھی لیا۔(رپورٹ: محمد مزمل عطاری، آفس ذمّہ دار مجلس اثاثہ جات)


دعوت اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے رکن زون  مجلسِ اثاثہ جات کے ہمراہ ملکوال میں شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد شہباز عطاری، رکن زون مجلس اثاثہ جات سیالکوٹ زون)


24اکتوبر 2019ء کو دعوت اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے ذمّہ دار اسلامی بھائی نے محکمہ اوقاف راولپنڈی ڈسٹرک علماء بورڈ کے صدر کو ٹیکسلا واہ کینٹ کابینہ کی جامع مسجد کنزالایمان کے لئے لی گئی جگہ کا وزٹ کروایا اور قانونی معاملات کے حوالے سے تعاون کی درخواست کی ۔ (رپورٹ: شفیع رحمن عطاری، مجلس اثاثہ جات)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت  پچھلے دنوں ذمہ داران نے رکن مجلس اثاثہ جات مدنی مراکز شرعی راہنمائی ذمہ دار کے ہمراہ اسلام آباد ریجن میں مدنی مراکز فیضان مدینہ حضرو، اٹک اور واہ کینٹ کا وزٹ کیا اور شرعی راہنمائی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت ذمہ داران  نے اسلام آباد ریجن گجرات کابینہ کے گاؤں میں واقع مسجد یا رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی جگہ کا وزٹ کیا اور مقامی ذمہ داران سے مسجد کی جلد تعمیرات کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی۔ علاوہ ازیں واقفین اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کا نظام بیان کیا۔(رپورٹ، محمد شہباز عطاری سیالکوٹ زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت 13 اکتوبر2019ء کو ملکوال ضلع منڈی بہاؤالدین کے اطراف اجووال میں قائم جامع مسجد سلطانیہ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مجلس اثاثہ جات کے ڈویژن نگران نے” غیبت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے 31 اکتوبر2019ء بروز جمعرات کو شہر ملکوال سے مدنی چینل پر لائیو ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ،محمد شہباز عطاری، رکن زون مجلس اثاثہ جات سیالکوٹ)