13 شوال المکرم, 1441 ہجری

: : :
(PST)

دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت مظفر گڑھ روہیلانوالی کابینہ  کے جامعۃ المدینہ روہیلانوالی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے۔ دوران کورس نگران زون محمد اشرف عطاری کی آمد ہوئی۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں امامت کورس اور جامعۃالمدینہ کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔ نگران زون نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو امامت کورس مکمل کرکے اپنے اپنے علاقوں میں مدنی کاموں کی دھومیں مچانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت 23فروری2020ء بروز اتوار جامعۃالمدینہ روہیلانوالی  مظفر گڑھ زون ملتان ریجن میں طلبائے کرام کی تربیت کے لئے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں جامعہ کے طلبہ و ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نےمدنی عطیات کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے جامعات و مدارس المدینہ کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئےزیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے و کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد فیض کریم عطاری، معلم امامت کورس)


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت گزشتہ دنوں  جامعۃ المدینہ شیخوپورہ لاہور زون شیخوپورہ کابینہ فیضان انبیاء ڈویژن میں 5 ماہ کے مقیم امامت کورس کے درجے کا دورہ مجلس امامت کورس کے زون ذمہ دار تنویر مدنی نے کیا۔ اس دوران آپ نے درجے کے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور دعوت اسلامی کے 12 مدنی کام کرنے کا جذبہ دلایا جبکہ 25جنوری 2020ء بروز ہفتہ نگران مجلس امامت کورس محمد فیضان مدنی نے مذکورہ مقام کا دورہ کیااورعشقِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کےموضوع پر بیان کیا اور امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کی اخلاقی و تنظیمی تربیت فرمائی۔ (رپورٹ:محمد شاہد محمود عطاری مدنی، معلم امامت کورس)


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت 15جنوری2020ء بروز بدھ بائی پاس مدنی مرکز فیضان مدینہ قبولہ شریف پاکپتن زون میں مدنی حلقے کا اہتمام ہوا۔ مدنی حلقے میں امامت کورس کے طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ زون مولانا سرفراز مدنی نے شرکائے حلقہ کو بارہ مدنی کاموں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ان کاموں کو اپنے معمولات میں شامل کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محبوب رسول عطاری مدنی، معلم درجہ امامت کورس)


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت جامعۃ المدینہ فیضانِ انبیاء شیخوپورہ لاہور زون میں پانچ  ماہ کا مقیم امامت کورس جاری ہے۔ دورانِ کورس وقتاً فوقتاً مبلغینِ دعوتِ اسلامی ان کی تربیت بھی فرماتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں 15 جنوری 2020 ء بروز بدھ مجلس امامت کورس کے زون ذمہ دار اسلامی بھائی نے امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور دعوت ِاسلامی کے 12 مدنی کام کرنے کا جذبہ دلایا۔ (محمد شاہد محمود عطاری مدنی، معلم امامت کورس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت11 جنوری2020ء بروز ہفتہ  ملتان ریجن، ڈویژن محمود آباد، حلقہ اشاعت الاسلام میں اجتماعی صورت میں مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہواجس میں رکنِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری کی معیت میں نگران کابینہ، امامت کورس کے معلم صاحب اور امامت کورس کے طلبائےکرام و دیگر اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔(رپورٹ:محمد آصف عطاری، مجلس امامت کورس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت 10جنوری2020ء بروز جمعرات جامعۃالمدینہ روہیلانوالی میں مدنی مشورہ ہو مدنی مشورے کے بعد نگران زون مظفر گڑھ نے امامت کورس کے درجہ میں تشریف لاکر استقامت کے مو ضوع پر بیان فرمایا اورطلبائے کرام  کی تنظیمی اور اخلاقی حوالے سے تر بیت بھی فرمائی۔(رپورٹ:محمد فیض کریم عطاری، معلم امامت کورس)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ

رکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل عطاری کا سنّتوں بھرا بیان

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے۔ دورانِ کورس 8جنوری2020ء کو رکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی انعامات پرعمل کرنے کی ترغیب دلائی اورمختلف نکات فراہم کئے۔

22دسمبر2019ء کوملتان کے علاقے روہیلانوالی کے جامعۃ المدینہ میں مفتی احسان الحق قادری صاحب کی آمد ہوئی ۔ جامعۃ المدینہ کے اسٹاف نے ان کا استقبال کیا اور جامعۃ المدینہ کا دورہ کرواتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے خوش ہوکر امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لئے دعا فرمائی۔


مجلس امامت کورس کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفنڈی ٹاؤن میں  جاری امامت کورس کے دوران طلبائے کرام نمازِ تہجد ادا کررہے ہیں۔(رپورٹ:محمد عمران عطاری، معلم امامت کورس)


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ شیخوپورہ میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے ۔ دورانِ کورس طلبۂ کرام کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ زون مجلس امامت کورس نے سنّتوں بھرا بیان کیا او رشرکا کی تربیت کی۔(رپورٹ: محمد شاہد محمود عطاری مدنی، مجلس امامت کورس)


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت ملتان ریجن میں قائم جامعۃ المدینہ اشاعت الاسلام   میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے ۔ دورانِ کورس17دسمبر2019ء کو تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلبہ اور معلم اسلامی بھائی نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار ائمہ مساجد نے ”مدنی کاموں پر استقامت کیسے ملے ؟“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اللہ کی راہ میں آنے والی تکلیفوں پر صبر کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:محمد آصف عطاری، معلم امامت کورس)