4 شعبان المعظم, 1441 ہجری

: : :
(PST)

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد گلبرگ بلاک میں المدینہ ریسٹورنٹ کے اونر کے گھر میں مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں40 شخصیات خواتین نے شرکت کی۔  مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اورمدنی حلقےمیں شریک شخصیات خواتین کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہونے کی ترغیب دلائی جبکہ ڈونیشن کے ذریعے دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن ڈیفنس کابینہ میں مجلس رابطہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن اور ڈیفنس کابینہ کی مدنی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ریٹائیرڈ گورنر سندھ معین الدین حیدر کے اہل خانہ اورایک سیاسی شخصیت کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کی نیزانہیں مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ اور مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جھڈو کابینہ میں دو مقامات پر ”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اورکورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل مع عبادات جیسے اہم موضوعات پر معلومات فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، مدنی انعامات پر عمل کرنے ، مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مجلس رابطہ کی  ذمہ دار اسلامی بہن نےایک سیاسی پارٹی کی پریزیڈنٹ خاتون سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے آن لائن مدرستہ المدینہ میں پڑھنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اورنگی کابینہ کے  ڈویژن بنگلہ بازار میں واقع ایک پارلر میں درس اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور درس اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر  اہتمام پچھلے دنوں کراچی میں واقع سینٹرل پلازہ میں مجلس رابطہ کی ڈویژن اور زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے ایک ٹی وی آرٹسٹ خاتون سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دیگر شاپس کی اونر خواتین بھی موجود تھیں۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شخصیات کو نیکی کی پیش کرتے ہوئےدعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہونے کی ترغیب دلائی جبکہ ڈونیشن کے ذریعے دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام میانوالی میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے موٹروے آفیسر کی اہلیہ سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے آگاہی دی نیز انہیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ  ہونے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام حیدرآباد کابینہ میں نو مقامات پرشخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہونے کی ترغیب دلائی نیز زیادہ سے زیادہ ڈونیشن دعوت اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کےزیر اہتمام  نواب شاہ کے علاقے ملک کالونی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنے مدنی عطیات دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کھارا در کابینہ  ڈویژن آگرہ تاج کراچی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، مدنی کاموں میں حصہ لینے، اپنے مدنی عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی کے علاقے کورنگی نمبر3 میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز  اوراسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔مجلس رابطہ کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


 پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے کورنگی نورانی بستی میں ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نے ندیم کلینک کی لیڈی ڈاکٹرسےملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔