22 ربیع الاوّل, 1441 ہجری

: : :
(PST)

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت 17نومبر2019ء کو  خان ویلج پنجاب کے رہائشی ریزیڈینٹ ایڈیٹر روزنامہ نوائے وقت راؤ شمیم اصغر کے گھر ان کی والدہ کےایصال ثواب کے لئے اجتماعِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد سمیت اہلِ خانہ کے عزیز واقارب نے شرکت کی۔رکن مجلس ریجن ذمہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ رہنے، ہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ اختتام پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔ (رپورٹ،اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت 8نومبر 2019ء کومیر پور خاص کے پریس کلب  میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں پریس کلب کے عہدیداران اور اسٹاف نے شرکت کی۔رکنِ مجلس نشرو اشاعت نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ اجتماع کے اختتام پر رکنِ مجلس نے صحافیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:محمد اسرار حسین عطاری، مجلس نشرواشاعت)


دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت 9نومبر 2019ء کوگوجرانوالہ  وزیر آباد کے پریس کلب میں اجتماع میلاد ہوا جس میں پریس کلب کے چیئرمین شہباز بخاری،صدر افتخار بٹ، مختلف اخبارات وچینلز کے صحافی سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔رکنِ مجلس نشرو اشاعت نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد اسرار حسین عطاری، مجلس نشرواشاعت)


اجتماع میلاد کا سلسلہ

Mon, 11 Nov , 2019
8 days ago

دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت لاہور میں مورخہ 07-11-2019 بروز جمعرات اجتماع میلاد کا سلسلہ منعقد ہوا جس میں رکن مجلس لاہور ریجن نے میڈیا سے وابستہ افرادکو مدنی پھول دئیےجبکہ پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے تمام عہدیداروں سمیت سنیئر صحافیوں کی اجتماع میلاد میں شرکت ہوئی  ۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری صاحب نے بیان فرمایا اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کی۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان) 


دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے رکنِ مجلس نشرو اشاعت کے ہمراہ بھلوال میں چیف آڈیٹر روزنامہ بانگ حق رانا شہزاد علیم خان سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور اجتماعِ میلاد میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ (رپوٹ، محمد ارسلان عطاری، رکن مجلس نشرواشاعت سرگودھا زون)


سینئر صحافی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیو نیوز نصر اللہ ملک کی والدہ کا پچھلےدنوں لاہورمیں انتقال ہوگیا۔ 5نومبر 2019ء کورکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مجلس نشرواشاعت کے ذمہ داران کے ہمراہ ان کے گھر جاکر تعزیت کی اور صبر کی تلقین کی نیز مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کاسلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ،اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت  کے تحت5نومبر2019ء کو گکھڑ منڈی پنجاب میں اجتماعِ پا ک کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیرصحافیوں اور شخصیات نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔ بیان کے بعد صحافیوں نے رکن شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ،اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


 پچھلے دنوں سینئر صحافی وحید بٹ کی والدہ کا انتقال ہوا جن کی نمازِ جنازہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی امامت میں ادا کردی گئی۔ رکنِ شوریٰ نے جنازے کے اختتام پر وحید بٹ سےتعزیت کی اور مرحومہ کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت  کے تحت یکم نومبر2019ء کو وزیر آباد پریس کلب میں ذمہ داران نے رکن مجلس گوجرانوالہ زون کے ہمراہ وزیرآباد پریس کلب کے صدر افتخار بٹ سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سےمتعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ماہ میلاد النبی میں صحافیوں کے درمیان اجتماع میلاد منعقد کروانے کے حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ،اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کےتحت 31اکتوبر2019ء کو ذمہ داران نے رکن کابینہ مجلس نشرواشاعت کے ہمراہ بلوچستان کے شہر اوتھل میں  ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے نیز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔ علاوہ ازیں ذمہ دار ان نے انہیں دعوت اسلامی کی مجلس ماہی گیری کی جانب سے 7 نومبر2019ء بروز جمعرات کو ڈام میں کشتیوں پر نکلنے والےجلوس میلاد میں شرکت کی دعوت بھی دی۔(رپورٹ، محمد جہانزیب عطاری،مجلس نشرواشاعت لسبیلہ کابینہ)


دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت28اکتوبر 2019ءکو لاہور میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں ڈائریکٹر (پبلک ریلیشینز ڈویثرنل انفارمیشن آفس) ، اخبار مالکان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری، مجلس نشرواشاعت)


دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت بہاولپور زون    کے پریس کلب دھنوٹ میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا آغازہواجس میں پریس کلب کےا سٹاف اور صحافیوں نے شرکت کی۔ رکن مجلس نےشرکا کو مخارج کے ساتھ درست قراٰنِ پاک پڑھنے کا طریقہ سکھایا۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری، مجلس نشرواشاعت)