24 جمادی الاولٰی, 1441 ہجری

: : :
(PST)

نگران مجلس رہائشی مدارس پاکستان محمد  فلک شیر عطاری نے 13 جنوری 2020ء بروز پیر زینب مسجد فیصل آباد میں مدرسہ جائزہ کیا۔ اس موقع پر ناظمین مدرسین بھی شریک تھے۔ نگران مجلس رہائشی مدارس پاکستان محمد فلک شیر عطاری نے طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کی اور انہیں 12 مدنی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔ (رپورٹ فلک شیر عطاری نگران مجلس رہائشی مدارس پاکستان)


ملتان میں مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت مدنی مشورہ، کابینہ ناظمین کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی کے تحت9جنوری 2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ناظمین نے شرکت کی ۔ نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی نے تعلیمی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے اہم نکات فراہم کرتے ہوئے اخلاقی اور تنظیمی امور پر بات چیت کی۔(رپورٹ: فلک شیر عطاری، نگران مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی)

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی کے نگرانِ مجلس نے  12دسمبر2019ء کو مدرسۃالمدینہ اشاعت الاسلام ملتان کا وزٹ کیا جہاں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا۔ مدنی مشورے میں ریجن ذمّہ دار، زون ذمّہ دار اور کابینہ ناظمین نے شر کت کی۔نگرانِ مجلس نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدارس کو خود کفیل کرنے اور طلبہ کی اخلاقی تربیت کے نظام کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ:فلک شیر عطاری، نگران مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی کے تحت 10دسمبر2019ء ملتان میں واقع مدرسۃ المدینہ رہائشی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار ، زون ذمہ دار اور کابینہ ناظمین نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی نے شرکا کی تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تعلیمی نظام اور خود کفالت کے حوالے سے کلام کیا۔(فلک شیر عطاری، نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی کےنگران مجلس نے5دسمبر2019ءکوD13اسلام آباد میں واقع مدرسۃ المدینہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ناظم، زون ذمّہ دار اور مدرسین کی تربیت کی اور تعلیمی، اخلاقی اور تنظیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ: فلک شیر عطاری، نگران مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی کےنگران مجلس نے 4دسمبر 2019ء کوراولپنڈی میں واقع مدرسۃ المدینہ کادورہ کرتے ہوئے مدرسین، ناظمین اور زون ذمّہ دار کی تربیت کی۔ نگرانِ مجلس نے نظام کو مزید مضبوط بنانے اور اخلاقی اور تنظیمی معاملات کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی کےنگران مجلس نے 4دسمبر 2019ء کوراولپنڈی کے شہر سداکمال کلر سیدا میں واقع مدرسۃ المدینہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مدرسۃ المدینہ کے بچوں سے قراٰن پاک سنا۔ نگرانِ مجلس نے مدرسین، ناظمین اور زون ذمّہ دار کی تربیت کی اور نظام کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین  رہائشی کے تحت 3دسمبر بروز منگل2019 ء کو مدرسۃالمدینہ رہائشی نمب مری کا مدرسہ جائزہ ہوا ۔اس موقع پر انہوں نےنگران مجلس نے بچوں کا حلقہ لگایا اور انکی تعلیمی و اخلاقی تربیت فرمائی اور ان سے قرآن بھی سناجبکہ اختتام پر انہوں نے ناظم صاحب اور اساتذہ سے ملاقات کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نظام کو مزید مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔(فلک شیر عطاری، نگران مجلس رہائشی مدارس پاکستان)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ رہائشی کے  تحت دو دسمبر بروز پیر 2019 ء کو مدرستہ المدینہ زیارت معصوم، مری کا مدرسہ جائزہ ہواجس میں مدرسہ کے ناظم صاحب،قاری صاحبان اور بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرنگران مجلس نے مدرسہ کا دورہ کیا اور مدنی عملے سے ملاقات کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نظام کو مزید مضبوط بنانے کا ذہن دیا اورتعلیمی و اخلاقی حوالے سے تربیت فرمائی نیز انہوں نے بچوں کا مدنی حلقہ بھی لگایا جس میں بچوں سے قرآن پاک سنا اور انکی حوصلہ افزائی فرمائی۔(رپورٹ:فلک شیر عطاری نگران مجلس رہائشی مدارس پاکستان)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ رہائشی کے تحت نگرانِ مجلس نے 27نومبر 2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لالہ موسیٰ میں واقع مدرسۃالمدینہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مدرسین ، ناظمین،باورچی اور بواب کی تعلیمی اور اخلاقاقی تربیت کی اور نظام کومزید مضبوط بنانے اورمدارس کو خود کفیل کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: فلک شیر عطاری، نگران مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی)

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین رہائشی کے تحت 21نومبر 2019ء کونگرانِ مجلس نے لاہور کے مدرسۃ المدینہ فیضانِ جیلان کادورہ کیا جہاں انہوں نے مدرسین اور ناظمین سے ملاقاتیں کیں اور نظام کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے  سے کلام کرتے ہوئے ٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین رہائشی کے تحت پچھلے دنوں شیخوپورہ میں قائم مدرستہ المدینہ رہائشی 17 چک میں مدرسہ جائزہ کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسین اور ناظمین نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس مدرستہ المدینہ للبنین رہائشی نے شرکا کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے نیز 24 نومبر 2019ءکو ہو نے والے ٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔