24 جمادی الاولٰی, 1441 ہجری

: : :
(PST)

دعوتِ اسلامی کی مجلسِ اجارہ کے تحت 7جنوری2020ء بروز منگل مجلس اجارہ کا  ماہانہ مدنی مشورہ پاکستا ن دفتر کشمیری بلڈنگ نزد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوا جس میں رکن ِشوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے شرکت فرماکر مجلس کے مختلف کاموں کا جائزہ لیا اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے مدنی پھول بھی دیئے۔(رپورٹ:محمد مبین عطاری ،مجلس اجارہ کارکردگی ذمہ دار)


مجلس اجارہ کے ذمّہ داران کاماہانہ مدنی مشورہ

اراکینِ مجلس اجارہ کی شرکت اور نگرانِ مجلس کا سنّتوں بھرابیان

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس اجارہ کے تحت7جنوری 2020ء کشمیری بلڈنگ نزد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں اراکینِ مجلس اجارہ نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس اجارہ نے ”یکساں تعلقات“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔ نگرانِ مجلس نے دفتر میں کام کرنےوالوں کے ساتھ اور دفتر میں باہر سے آنے والوں کے ساتھ حُسنِ اخلاق سے پیش آنے،Essاور Payroll کو یوز فرینڈلی انٹر فیس کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید ڈیجیٹلائز کرنے،مستعفی ،مسلسل غیر حاضر ،نئے اجیر،نئی آسامی اور متبادل آسامی کے ڈیش بورڈ کا یومیہ جائزہ لینے کے حوالے سے کلام کیا۔(رپوٹ: محمد مبین عطاری، ذمّہ دارمجلس کارکردگی )

کشمیری بلڈنگ نزد عالمی مدنی مرکز میں ماہانہ مدنی مشورہ

شعبہ عطاری اور بیرونِ ملک کے اسلامی بھائیوں کی شرکت

تفصیل:

8جنوری2020ء کوکشمیری بلڈنگ نزد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بذریعہ انٹرنیٹ مجلس اجارہ کے تحت ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ عطاری کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ مجلس اجارہ نے ”یکساں تعلقات“ کے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کیا۔رکنِ مجلس نے عملے کی شعبہ کارکردگی اور مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور شعبے میں مزید ترقی کے لئے اہداف دیئے۔

اسی طرح مجلس اجارہ کے تحت اسی مقام پر 8جنوری2020ء کو بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف ممالک (عرب شریف، ہند، بنگلہ دیش، موزمبیق، سری لنکا، ایسٹ افریقہ، ساؤتھ، آسٹریلیا، یونان، کینیڈا) کے اجارہ ذمّہ داران نے شرکت کی۔رکنِ مجلس اجارہ نے ”یکساں تعلقات“ کے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کیا۔ رکنِ مجلس نے عملے کی شعبہ کارکردگی اور مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ٹیسٹ مجلس، مشاہرہ جات کی بروقت تیاری اور اجیروں کی طرف سے آنے والے مسائل کو بروقت حل کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔ (رپوٹ: محمد مبین عطاری، ذمّہ دارمجلس کارکردگی )

دعوت ِ اسلامی کی مجلسِ اجارہ  کے تحت کشمیری بلڈنگ نزد عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بھائیوں کاماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں رکنِ مجلس اجارہ نے”یکساں تعلقات“ سے سنّتوں بھرا بیان کیا۔رکنِ مجلس اجارہ نے عملے کی شعبہ کارکردگی اور مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ (رپورٹ: محمد مبین عطاری ، کارکردگی ذمّہ دار مجلس اجارہ)


فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن  لاہور میں مدنی مشورہ

مجلس حفاظتی امور کے اسلامی بھائیوں کی شرکت

تفصیل:

دعوت ِ اسلامی کی مجلسِ اجارہ لاہور کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مجلس حفاظتی اُمور کےاسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس اجارہ شعبہ حفاظتی امور کے ذمّہ دار نے مکتبۃ المدینہ کا رسالہ’’ حلال طریقے سے کمانے کے 50 مدنی پھول‘‘سے تربیت کی اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے یومیہ حاضری ایپلی کیشن سے متعلق معلومات فراہم کیں ۔ (رپورٹ: محمد مبین عطاری ، کارکردگی ذمّہ دار مجلس اجارہ

فیضانِ مدینہ  حیدرآباد میں مدنی مشورہ، مجلس اجارہ کے مدنی عملے کی شرکت

تفصیل:

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس اجارہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس اجارہ حیدر آباد ریجن کے مدنی عملے نے شرکت کی۔ نگران مجلس اجارہ نے پاک کابینہ دفتر سے عطاکردہ بیان غوروفکر سے تربیتی بیان کیا۔ نگران مجلس نے عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کاموں کو پیشگی ترتیب دینے کے فوائد بیان کئے۔ (رپورٹ: محمد مبین عطاری، کارکردگی ذمّہ دار مجلس اجارہ )


دعوت ِ اسلامی کی مجلس اجارہ کے رکنِ زون نے 19 دسمبر2019ء کو ڈیرہ اسماعیل خان کوٹ جائی ڈیرہ میں قائم مدرسۃ المدینہ کا دورہ کیا جہاں مدرسۃ المدینہ کے بچوں کا مدنی حلقہ لگایا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے نیو داخلے کے اہداف دیئے۔ (رپورٹ: فضل الرحمن عطاری، رکن ِزون مجلس اجارہ)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس اجارہ کے تحت کشمیری بلڈنگ نزد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک و بیرونِ ملک  کے اجارہ ذمّہ داران اور ٹیسٹ مجلس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ مجلس اجارہ نے عملے کی شعبہ کارکردگی اور مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیاجبکہ نگرانِ مجلس اجارہ نے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ (رپورٹ: محمد مبین عطاری، کارکردگی ذمّہ دار مجلس اجارہ)


دعوت اسلامی کی مجلس اجارہ کے تحت 11دسمبر2019ء کوکشمیری بلڈنگ نزد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ مجلس نے مدنی کام، ٹیلی تھون اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مختلف امور کے حوالے سے تربیت کی۔(رپوٹ: محمد مبین عطاری، ذمّہ دارمجلس کارکردگی)


گزشتہ دنوں  دعوت ِ اسلامی کی مجلس اجارہ کے تحت پاکستان کے شہرملتان میں رکن مجلسِ اجارہ نے اجارہ دفاتر ملتان ریجن کا ماہانہ مشورہ فرمایا جس میں عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف موضوعات پر مدنی پھول عطا فرمائے ۔ جبکہ نگران مجلس اجارہ نے اراکین مجلسِ کا ماہانہ مشورہ فرمایا جس میں عملے کی کارکردگی ،ہفتہ وار رسالہ کارکردگی،مدنی کاموں کی کارکردگی ،طبی علاج اور اجیر خیر خواہی فنڈ کی رپورٹس کا جائزہ لیا۔ نگرانِ مجلس نے پے رول میں آنے والے نئے کیمرہ آپشن کے بارے میں تربیت بھی کی۔(رپورٹ: محمد مبین عطاری ،مجلس کارکردگی ذمّہ دار)

پچھلے دنوں انتقال  کرجانے والے مرحوم شہزاد عطاری کے سوئم کے سلسلے میں28نومبر 2019ء کو اجارہ دفتر کشمیری بلڈنگ نزد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہواجس میں اجارہ دفتر کے اسٹاف نے شرکت کی اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔(رپورٹ:محمد مبین عطاری، کارکردگی ذمّہ دار مجلسِ اجارہ)

21نومبر 2019ء کو کشمیری بلڈنگ نزد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں مجلس اجارہ کے تحت ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ مجلس اجارہ نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس اجارہ نے سہ ماہی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور ٹیلی تھون کے حوالے سے ترغیب دلائی جبکہ اراکینِ مجلس نے ہاتھوں ہاتھ یونٹ بھی جمع کروائیں۔