9 صفر المظفر, 1442 ہجری

: : :
(PST)

دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی مذاکراہ کے تحت 16جولائی 2020ء بروز جمعرات فیصل آبادریجن لیہ شہر میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لیہ زون کےاراکین کابینہ نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوت اسلامی محمدشفیق عطاری نے مدنی چینل پر ہونے والےہفتہ وار مدنی مذاکرے کی تشہیر کر نے ، انفرادی دعوت دینے ،شرکاء کی تعداد بڑھانے،بروقت کارکردگی دینے اور ذمہ داران کو شرکت کروانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے جس پر شرکا نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:سیدمعاذعطاری)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت 14مارچ2020ء بروز ہفتہ صمدپور اوکاڑہ میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں اراکینِ زون و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر  مجلس مدنی مذاکرہ فیصل آباد ریجن ذمہ دار محمد شفیق عطاری نے کہا کہ ذمہ داران گھروں میں رہتے ہوئے مدنی چینل پر مدنی مذاکرے ، اجتماعات و دیگر سلسلے دیکھیں اور عاشقانِ رسول میں بھی اس کی دعوت عام کریں ۔(رپورٹ: شفیق عطاری، رکن ریجن مجلس مدنی مذاکرہ)


دعوت اسلامی  کی مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت 14مارچ2020ء بروز ہفتہ پاکپتن زون، اوکاڑہ فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن زون اوراراکین نے شرکت کی ریجن ذمہ دار مجلس مدنی مذاکرہ فیصل آباد نے شرکا کو اولیائے کرام کی صحبت اختیار کرنے ،علم کی برکتیں لوٹنے کے لیئے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کے مقامات بڑھانے اور شرکا کی تعدادمیں مزید اضافہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹر: شفیق عطاری رکن ریجن مجلس مدنی مذاکرہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت 8فروری2020ء بروز ہفتہ کامونکی سٹی ضلع گوجرانوالہ میں ٹیراڈیک لائیو مدنی مذاکرہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اس اجتماع میں نگرانِ زون،  نگران کابینہ اور ریجن مدنی مذاکرہ ذمہ دار اور دیگر عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی سعادت حاصل کی اور امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم و حکمت بھرے نکات سے فیض یاب بھی ہوئے۔(رپورٹ:محمد طیب رضا عطاری، مجلس ہفتہ وار اجتماع و ہفتہ وار مدنی مذاکرہ لاہور ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی  مذاکرہ کے تحت یکم فروری2020ء بروز ہفتہ ونیہ والا سیالکوٹ روڑ گوجرانوالہ میں ٹیراڈیک لائیو مدنی مذاکرہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں نگران زون ، نگران کابینہ ، ریجن مدنی مذاکرہ ذمہ دار اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مدنی مذاکرے کے اس اجتماع میں عاشقانِ رسول نے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم و حکمت سے بھرپور جوابات سننے کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹ:محمد طیب رضا عطاری، مجلس مدنی مذاکرہ لاہور ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت 31 دسمبر2019 ء بروز منگل نیوائیر نائٹ کے موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں خصوصی مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا جسے دنیا بھر میں مدنی چینل کے ذریعے براہِ راست نشر کیا گیا، عاشقانِ رسول نےمختلف مقامات پر جمع ہو کر دیکھنے کا اہتمام بھی کیا۔ اسی سلسلے میں لاہور میں حضرت میراں حسین زنجانی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کے احاطے میں ٹیراڈیک لائیو مدنی مذاکرہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں نگرانِ زون، نگران کابینہ و ریجن مدنی مذاکرہ ذمہ دار اور دیگر علاقے کے عاشقان ِرسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی سعادت حاصل کی اور امیرِاہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم و حکمت بھرے نکات سے فیض یاب ہوئے۔ (طیب عطاری، لاہور ریجن مدنی مذاکرہ ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت 28دسمبر2019ء کوبھگت پورہ شاد باغ لاہور میں لائیو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ زون، نگرانِ کابینہ اور ریجن ذمّہ دار مجلس مدنی مذاکرہ سمیت کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دیئے گئے جوابات سے فیض یاب ہوئے۔ مدنی مذاکرے کے اختتام پر عاشقانِ رسول کی خیر خواہی کااہتمام کیا گیا اور انفرادی کوشش کی گئی۔(رپورٹ: طیب عطاری، ریجن ذمّہ دار مجلس مدنی مذاکرہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت  24دسمبر 2019ء کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرگودھا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمّہ دار اور کابینہ ذمّہ دار نے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ دار مدنی مذاکرہ نے ہر علاقے میں کم از کم ایک مقام پر مدنی مذاکرہ اجتماع کروانے ،مدنی مذاکرہ کے مقامات پر ذمّہ داران کا تقرر کرنے اور بَروَقت کارکردگی پیش کرنے سمیت شرکا کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ: محمد شفیق عطاری، ریجن ذمّہ دار مدنی مذاکرہ)


گزشتہ دنوں  دعوت ِ اسلامی کی مجلسOBوین کے تحت فیصل آباد میں واقع فیضان مدینہ میں کھرڑیانوالہ اور مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ فیصل آباد کے کثیر طلبہ نے نگران پاک کابینہ ابو رجب حاجی محمد شاہد عطاری کے ساتھ مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی ،آخر میں دعا اور درود و سلام کا سلسلہ ہوانیز رکن شوری ٰحاجی محمد شاہد عطاری نے عاشقانِ رسول سےملاقا ت بھی کی ۔( رپورٹر: سید معاذالرحمن،رکن زون فیصل آباد مجلس مدنی مذاکرہ)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت کومال روڈ لاہور میں بذریعہ ٹیراڈیک لائیو مدنی مذاکرہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری ، نگرانِ زون اور دیگر ذمّہ داران سمیت کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی اور امیر اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ دیئے گئے جوابات سے فیض یاب ہوئے۔(رپورٹ: محمد طیب عطاری،ریجن ذمّہ دار مدنی مذاکرہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت6 دسمبر2019 ء بروز جمعۃالمبارک کو205بامن والا فیصل آباد میں اجتماعی مدنی مذاکرہ ہوا جس میں بڑی تعدادمیں اہلِ علاقہ نے جمع ہوکر مدنی مذاکرہ دیکھنے کی سعادت حاصل کی اور امیر اہلِ سنت کے مبارک ملفوظات سے مستفیض ہوئے۔ اس اجتماع کا اختتام درود و سلام اور اجتماعی دعا پر ہوا۔ (رپورٹ:سید معاذالرحمن،رکن زون فیصل آباد زون مجلس مدنی مذاکرہ)


4 نومبربروزبدھ 2019 ء کو میراں حسین زنجانی دربار لاہور میں ٹیراڈیک لائیو مدنی مذاکرہ اجتماع منعقد ہوا جس میں نگران زون ،نگران کابینہ، ریجن مدنی مذاکرہ ذمہ دار اور عاشقانِ رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی سعادت حاصل کی اور امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےعلم و حکمت بھرے ملفوظات سے فیض یاب ہوئے۔ (طیب عطاری، ریجن مدنی مذاکرہ ذمہ دار لاہور)