24 جمادی الاولٰی, 1441 ہجری

: : :
(PST)

گزشتہ دنوں محمد خالد حیات کموکا( چیف ایگزیکٹو پنجاب اسکولز سسٹم)، محمد فاروق کموکا (چیئر مین آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز الا ئنس فیصل آباد ڈویژن) اورمحمد ریاض کموکا (سماجی شخصیت)نے دارالمدینہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد برانچ کا وزٹ کیا۔اس موقع پر انہوں نے دارالمدینہ کے تعلیمی سسٹم سے متعلق تاثرات دیتے ہوئےمثبت خیالات کا اظہار کیا۔(محمد علی رضا عطاری، شعبہ نصاب سازی دارالمدینہ اسکولنگ سسٹم)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی مدنی مشورہ

دارالمدینہ اوور سیز کے ذمّہ داران اور مختلف اراکینِ شوریٰ کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم اوور سیز کے تحت عالمی مدنی فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری،حاجی محمد اطہر عطاری، حاجی برکت علی عطاری حاجی علی عطاری اور دارالمدینہ اوورسیز کے ذمّہ دار نے شرکت کی۔ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے مختلف امور پر مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس دارالمدینہ کے تحت ملک بھر میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں  بہترین اور معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی تربیت پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے۔ آپ بھی اپنے بچے اور بچیوں کے بہترین تربیت اور روشن مستقبل کے لئے دارالمدینہ میں داخل کروائیں۔ یاد رہے! دارالمدینہ اسلامک اسکول سسٹم کے پنجاب کیمپسز میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کیجیے

www.darulmadinah.net

(رپورٹ: مدنی رضا، دار المدینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس دارالمدینہ کے تحت پاکستان بھر میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے برانچز قائم ہیں جہاں بچوں اور بچیوں کو دنیاوی تعلیم (جس کااسلامی نصاب جید مفتیانِ کرام کے زیرِ نگرانی تیار کروایا جاتا ہے)کے ساتھ ساتھ دینی فرض علوم سکھانے کا بھی بہترین اہتمام کیا جاتا ہے۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی مینیجمنٹ نے پنجاب کیمپسز میں داخلوں کا آغاز کر دیا ہے لہذا اپنے بچوں اور بچیوں کی بہترین دینی و دنیاوی تربیت کے لئے دار المدینہ میں داخلے کروائیں ۔

آن لائن رجسٹریشن اور دیگر تفصیلات کے لیے دارالمدینہ کی ویب سائٹ وزٹ کیجیے۔

www.darulmadinah.net

(رپورٹ :رضا مدنی، دارالمدینہ)


گزشتہ دنوں صاحبزادہ  و جانشین عطار حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کے ہمراہ گجرات کے دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول شادمان کیمپس کا وزٹ کیا۔ مجلس دارالمدینہ کے ذمّہ داران اور پرنسپل نے ان کا استقبال کرتے ہوئے مختلف کلاسز کا دورہ کروایا۔ دورانِ وزٹ جانشینِ عطار مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعوت اسلامی کے مختلف ذمّہ داران، دارالمدینہ میں پڑھنے والے بچوں کے والد اور سرپرستوں کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت کرواکر دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد علی رضا عطاری، مجلس دارالمدینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس دارالمدینہ کے تحت گزشتہ دنوں مصر سے تعلق رکھنے والے P.H.D اسکالرزاور پروفیسرز نے راولپنڈی کے علاقے6th روڈ میں قائم دارالمدینہ بوائز کیمپس کا وزٹ کیا۔اس موقع پر دارالمدینہ کے پرنسپل اور ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا اور انہیں مختلف کلاسز کا وزٹ کروایا۔ ذمہ داران نے دارالمدینہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت دنیا بھر میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم کی 84 شاخیں قائم ہیں جن میں بچوں اور بچیوں کو دینی و دنیوی تعلیم دی جارہی ہے۔ وزٹ کے دوران انہیں طلبہ کے تیار کردہ مختلف پروجیکٹس بھی دکھائے گئے ۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ سے اسلام کی بنیادی باتوں کے متعلق سوالات کئے اور درست جوابات دینے والے طلبہ کو تحائف بھی پیش کئے۔آخر میں تاثرات دیتے ہوئےانہوں نے دارالمدینہ اسکولنگ سسٹم کی خدمات کو سراہا اور اس کی کاوشوں کو دورِ جدید کی اہم ضرورت بھی قرار دیا۔(رپورٹ:محمد علی رضا عطاری، شعبہ نصاب سازی)


ملتان، لاہور، فیصل آباد،سرگودھا، راولپنڈی، منڈی بہاؤالدین، واہ کینٹ، سیالکوٹ اور ڈینگہ میں  قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم میں نئے تعلیمی سال 2021ء-2020ءکے لئے داخلوں کی رجسٹریشن کا آغاز اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ یکم جنوری2020ء بروزبدھ سے ہوگا۔

داخلوں کے خواہش مند والدین/سرپرست اپنے قریبی کیمپس سے رابطہ فرمائیں۔(رپورٹ،محمد علی رضا عطاری،شعبہ نصاب سازی، مجلس دارا لمدینہ)


دعوت اسلامی کی مجلس دارالمدینہ کے تحت 13دسمبر2019ء کوعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سےتین دن کا قافلہ  روانہ ہوا جس میں دارالمدینہ ہیڈ آفس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔روانگی سے قبل دارالمدینہ کے مدنی کام ذمّہ دار نے شرکا کی تربیت کی اور راہِ خدا میں سفر کرنے کے فضائل بیان کئے۔(رپورٹ: ذوالفقار عطاری، دارالمدینہ شعبہ مدنی کام)


دعوت اسلامی کی مجلس دارالمدینہ کے تحت 10دسمبر2019ء کو نارتھ کراچی میں قائم دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نویں کلاس اور میٹرک کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔ دارالمدینہ مدنی کام ذمہ دار نے درس وبیان کرنے کے حوالے سے طلبہ کی  تربیت کی اور اپنے اپنے علاقے میں مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔ علاوہ ازیں اسٹوڈنٹس کو درس و بیان کا عملی طریقہ بھی سکھایا گیا۔(رپورٹ:ذوالفقار عطاری، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ شعبہ مدنی کام)


پندرہواں کراچی عالمی کُتب میلہ 5 دسمبر2019ء بروز جمعرات  سے 9 دسمبر2019ء بروز پیر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری ہے۔اس عالمی کتب میلے میں گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی’’دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس‘‘نےاسٹال لگایا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! مختلف اسکولوں کے پرنسپل، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس وغیرہ اس کا دورہ کررہے ہیں اور فروغِ علم کے حوالے سے ’’دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس‘‘کی کوششوں کو سراہ رہے ہیں۔آپ بھی کراچی ایکسپوسینٹر آکر ہال نمبر 2 اسٹال نمبر 20 پر ’’دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس‘‘ کے اسٹال کا وزٹ کرکے فوائد حاصل کیجیے۔(رپورٹ،محمد علی رضا عطاری،شعبہ نصاب سازی، مجلس دارا لمدینہ)


دعوت اسلامی  کی مجلس دارالمدینہ کے تحت29نومبر2019ءکو کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں واقع دارالمدینہ اورنگی ٹاؤن بوائز ہائی اسکول سے مدنی قافلہ روانہ ہوا جس میں نویں اور دسویں کلاس کے طلبہ نے شرکت کی۔دوران قافلہ دارالمدینہ دینیات ذمّہ دار طلبہ کی تربیت کی اور مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے اور روزانہ مسجد درس دینے اور اس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: ذولفقار عطاری،ہیڈ آف شعبہ مدنی کام ڈپیارٹمنٹ دارالمدینہ)

دعوت اسلامی  کی مجلس دارالمدینہ کے تحت 28نومبر 2019ء کوکراچی کے علاقہ صدر میں واقع دارالمدینہ صدر کیمپس میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نویں اور دسویں کلاس کے طلبہ نے شرکت کی۔دارالمدینہ مدنی کام ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقے میں مدنی کام کو مضبوط کرنے اورروزانہ مسجد درس دینے اور اس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: ذوالفقار عطاری،ہیڈ آف شعبہ مدنی کام ڈپیارٹمنٹ دارالمدینہ)