20 ذوالحجۃ الحرام, 1441 ہجری

: : :
(PST)

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات واوراد عطاریہ کے زیر اہتمام10 مئی2020ءبروز اتوارچند اہم سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  اجلاس ہوا جس میں پاکستان سطح نگران اسلامی بہن اور پاکستان سطح و ریجن کی شعبہ ذ مہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔ عا لمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبےکے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے،نئے بستے کھولنےاورسالانہ ڈونیشن کے لئے زیادہ سے زیاہ کوششیں کرنے کے اہداف طے کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں شعبہ مکتوبات و اورادِ عطاریہ کی پاکستان و مجلس بیرون ملک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور ان کے اخراجات سے متعلق نکات دئیے نیز مجلس کی پچھلے سال کی ڈونیشن کار کردگی کا جا ئزہ لیا اور موجودہ سال کے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر ِ اہتمام 20 مارچ 2020ء کو لاہور ریجن زون سطح کی تین مفتشہ اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ پاک سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انہیں بستوں کی تفتیش کے حوالے سے نکات سمجھائے نیز بستوں کے مسائل حل کرنے کے لئے جدول مضبوط کرنے اوربہتری لانے کے متعلق معلومات فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان کے دار السنہ للبنات میں   ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اور ریجن سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز باقاعدگی سے مکتوبات و اوراد عطاریہ کے بستے لگانے، دعائے صحت اجتماعات بڑھانے اور ماہِ رمضان میں زیادہ سے زیدہ ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے زیر ِ اہتمام 7مارچ 2020ءبروز ہفتہ اٹک کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 92 سے زائداسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اختتام پر اجتماعی دعا کا بھی سلسلہ ہوا جبکہ اجتماعِ پاک میں آنے والی اسلامی بہنوں کو فی سبیل اللہ تعويذاتِ عطاریہ بھی فراہم کئے گئے۔