10 ربیع الاوّل, 1442 ہجری

: : :
(PST)

ڈیرہ غازی خان زون راڑاشم میں موجود حضرت علامہ پیر سید محسن شاہ بخاری الباروی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس ہوا۔

اس موقع پر جامعہ احسن القرآن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جس میں جامعہ احسن القرآن کے مہتمم اور سجادہ نشین دربار محسن شاہ سمیت دور دراز سے تشریف لائے علماء اور مشائخ کرام نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء اور مزارات اولیاء کے رکن ملتان اور رکن کابینہ سمیت تین رکن مجلس نے پروگرام میں تشریف لانے والے علماء اور مشائخ کرام سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی کاوش کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


لاہور ریجن میں حضرت سید شمشاد علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس ہوا ۔

اس موقع پر مجلس مزارات اولیاء کے ذمہ داران اور مدرس کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں نے قرآن خوانی کی اور مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ عرس پاک کے موقع پر مکتبۃ المدینہ کا اسٹال بھی لگایا گیا جبکہ ذمہ داران نے مزار شریف کے سجادہ نشین سید عبید اللہ شاہ صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے کتاب اللہ والوں کی باتیں“ تحفے میں پیش کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے ذمہ داران نے ساہیوال زون کے ڈویژن تلمبہ میں موجود مختلف مزارات اولیاء پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں درباروں پر ذمہ داران کی تقرری کا سلسلہ ہوا جبکہ ذمہ داران نے ایک ماہ کے قافلے کے لئے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے ریجن ذمہ دار نے دربار ذمہ دار سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ساہیوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نگران کابینہ، شہر اور اطراف کے نگرانوں کا مدنی مشورہ کیا۔ مدنی مشورے میں ساہیوال شہر میں ذمہ داران  کی تقرری کی گئی۔

بعد ازاں ذمہ داران نے مختلف مزارات پر حاضری بھی دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء ہند کے نگران صدام حسین عمادی عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پھلواری شریف پٹنہ بہار میں موجود محبوب العارفین حضرت خواجہ سید عماد الدین قلندر اور تاج العارفین حضرت سیدنا پیر مجیب قادری رحمۃ اللہ علیہما کے مزارات پر حاضری دی۔ حاضری کے بعد مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت پیش کی اور ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوا۔


19 اگست 2020ء کو ہند کے شہر پٹنہ بہار پھلواری شریف میں سلسلہ فردوسیہ کے عظیم بزرگ حضرت شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ حضرت مولانا شیخ سید منہاج الدین راستی رحمۃ اللہ علیہ کا654واں عرس نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔

عرس مبارک میں دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء ہند کے نگران صدام حسین عمادی عطاری سمیت دیگر مبلغین دعوت اسلامی نے شرکت کی۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی۔مدنی حلقے کے بعد اجتماعی طور پر مزار شریف پر حاضری دی گئی جہاں صلوۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے ذمہ داران نے حضرت سخی سلطان حق باہو رحمۃ اللہ علیہ اور آپ کے والدین کے مزار شریف پر حاضری دی۔ اس موقع پر ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ حاضری کے بعد اسلامی بھائیوں نے اوقاف کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور عرس کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے ذمہ داران نے عارف والا قبولہ شریف میں مختلف مزارات پر حاضری دی اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر ایک مزار شریف ذمہ دار کا تقرر کیا گیا اور ڈویژن سطح پر بھی تقرری کی گئی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے  ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گلگت بلتستان زون استوار کابینہ میں قائم حضرت سیدنا ذرمست خان رحمۃ اللہ علیہ کےمزار شریف پر حاضری دی ۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں شرکا کو حاضری مزار کے آداب سکھائے گئے اور اولیاء کرام کی سیرت پر سنتوں بھرا بیان ہوا۔ بعد مدنی حلقہ ذمہ داران نے صاحب مزار کے صاحبزادگان سے ملاقات کی ۔ صاحبزادگان نے گلگت بلتستان میں ہونے والے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لئے دعائیں کیں۔ (رپورٹ: عبد الکبیر عطاری، مجلس مزارات اولیاء گلگت بلتستان)


دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے ذمہ داران نے گلگت بلتستان میں موجود حضرت سید اکبر شاہ بابا اور حضرت مولانا محمد صدیق رحمۃ اللہ علیہم کےمزار شریف پر حاضری دی جہاں ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا۔ حاضری کے بعد مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا اور ذمہ داران نے صاحبزادگان سے ملاقاتیں کیں۔ مولانا بشیر صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کا سراہا اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لئے دعائیں کیں۔


لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء نے مدنی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مدنی کاموں کی تفصیلات ملاحظہ کیجئے: ٭225 مزار شریف پر حاضری ٭1ہزار 540 اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش ٭567 مدنی درس ٭177 گدی نشین، سجادہ نشین اور متولیِّ مزار سے ملاقاتیں ٭ 34 اعراس کا فالو اپ کیا گیا ٭6 مزار شریف پر اعراس کا انعقاد کیا گیا جس میں قراٰن خوانی اور ایصال ثواب کا سلسلہ ہوا ٭95 مزار شریف پر ذمہ داران کے تقررکیا گیا ٭40 رکن کابینہ کا تقرر کیاگیا ٭1ہزار 400 مزارات کی لسٹ اپ ڈیٹ اور شہر وائز لسٹیں بنائی گئی ٭عشر جمع کیا گیا ٭کرونامتاثرین میں رقم اور راشن تقسیم کیا گیاجن کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار ہے ٭ تھیلسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے لئےاسلامی بھائیوں نے 74 بلڈ بیگز ڈونیٹ کئے گئے ٭واٹس اپ اور بذریعہ زوم مدنی مشورے ہوئےاور نگران پاکستان کی طرف سے دیئے گئے اہداف کو پورا کیا گیا۔


پچھلے دنوں نگرانِ دہلی ریجن سید وثیق عطاری  نے ذمہ داران دعوت اسلامی کے ہمراہ جامعات المدینہ ، مدرس المدینہ و دارالمدینہ کا دورہ کیا اورسلسلہ چشتیہ کے عظیم بزرگ سلطان المشائخ محبوبِ الٰہی حضرت سیدنا خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہکے مزارِ پُر انوار پر حاضرہوکر فاتحہ خوانی و دعا کی سعادت حاصل کی اس موقع پررکن ہند مشاورت محمد سلطان عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد صلاح الدین عطاری، مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ)