دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفل نعت کے زیر اہتمام  ہند اجمیر ریجن اجمیر زون کے بھٹا بستی کابینہ جھوٹواڑہ ڈویژن میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”نماز کے پڑھنے کے فضائل اور نہ پڑھنے کی وعیدوں“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔